برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ آج کل غصہ زیادہ کرتے ہیں اورجلد بازی میں فیصلے بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں، اس لئے آئندہ کے لئے محتاط ہو کر چلنے کی ضرورت ہے۔ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں اور غصہ کم کریں جو ہونا ہے وہ تو ہو کر رہے گا، آپ اس کو بدل نہیں سکتے، البتہ رجوعِ الٰہی سے یہ سب کچھ محسوس بھی نہیں ہوگا۔ رشتے اگر بچا سکتے ہیں تو ضرور بچائیں ورنہ اب ٹوٹے تو پھر برسوں میں بھی نہیں جڑیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی اور و راثت کے امور میں اب صورت ِحال واضح ہو رہی ہے۔ ان شاءاللہ آپ کو آپ کا حق ضرور ملے گا مگر حکمت ِعملی سے کام لینا ہے ۔غصے سے بنے بنائے کام بھی بگڑ جائیں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے لئے پریشان تھے،ان کے لئے اچھی خبر ہے ،اب کاروباری معاملات بھی ان شاءاللہ بہتر ہو سکیں گے۔ جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی اس کا بندوبست ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اب تیزی سے قدم اٹھانے ہیں، پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے، آپ نے بہت وقت ضائع کر دیا ہے، اب جو بھی موقع ملے اس کو پکڑ لیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ کر لیں، اس وقت حالات بہتر ہیں اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہو رہی ہیں، اس لئے فی الحال کسی بڑی تبدیلی کے بارے میں مت سوچیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو موجودہ جگہ سے ہی آپ کو فائدہ حاصل ہو جائے گا ،سب اچھا ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کےلئے یہ ہفتہ تبدیلیوں کی خبر لے کر نمودار ہوا ہے، شاید وہ کچھ بھی بدلے جو آپ کے ذہن میں بھی نہیں تھا ،اس بار اگر تبدیلی ہوئی تو گھر اور روز گار میں بھی ہو سکتی ہے جو لوگ اس سے فائدہ اٹھا لیں گے وہ بہت کچھ پا بھی لیں گے۔ ان دنوں مالی حوالے سے جہاں بہتری آئے گی وہاں ہر طرح کی بندش ،خاص طور پر رشتے کے حوالے سے وہ بھی ان شاءاللہ ٹوٹ جائے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات اچھے ہیں مگر آپ سستی اور لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس وقت ان لوگوں کے لئے فائدہ ہے جو محنت کر رہے ہیں اور حالات سے فائدہ اٹھانا جانتے ہیں۔ اب چند اہم فیصلے بھی درکار ہیں اور آگے بڑھنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ جن لوگوں نے نئی نوکری کی درخواست دی ہوئی ہے وہ اب خوشی کی خبر سن لیں گے اور بیرونِ ملک جانے والے بھی اب تیار ہو جائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ان پر گہری نظر رکھیں، آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ اس میں آپ کیا کر سکتے ہیں اور آپ کا کس قدر فائدہ ہے۔ اس وقت کسی غیر متوقع جگہ سے رقم ملنے کا بھی امکان ہے۔ ناراض شخص سے صلح ہو سکتی ہے پھر اس سے مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں محسوس کر رہے تھے، ان شاءاللہ اب وہ آزاد ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بیماری والا خانہ کھلا ہوا ہے، ہر روز کوئی نہ کوئی مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے، آپ کو ابھی سچی توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے معاملات چیک کریں خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے اور فوری طور پر اپنی غلطیوں کی اصلاح بھی کریں۔ جو لوگ روز گار کے حوالے سے پریشان تھے، اب ان شاءاللہ ان کو غیر متوقع ذریعے سے فائدہ ملے گا اور وہ راستہ کھل جائے گا جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے جس سے آپ کو بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا اور مستقل طور پر یہ معاملہ چلتا رہے گا؛ البتہ اولاد کے حوالے سے ان پر خاموشی سے گہری نگرانی رکھنے کی اشد ضرورت ہے ،خود بھی اب عمر کے حساب سے قدم اٹھائیں۔ بالآخر اللہ کو جو اب تو دینا ہے۔ دل قابو میں رکھیں اور سارے فضول کام چھوڑ کر واپس آ جائیں، ابھی سب کو آپ کی بہت ضرورت ہے ۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم معاملے میں عرصے کے بعد کامیابی حاصل ہونے کی امید ہے۔ آپ تو اس کو ذہن سے نکال چکے تھے جو لوگ بندش، جادو ٹونے وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ اب تیزی سے ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ گھر میں جاری کشیدگی کم ہو گی، رشتے وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے افراد بھی اب خوشخبری سن سکیں گے۔اس وقت کاروباری حضرات کے لئے سرمایہ کاری کرنا امید ہے بہترہی رہے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یا حی یا قیوم کا وِرد دن میں کم سے کم 500 بار ضرور کریں۔ اس طرح آپ ہر مشکل سے نکلنے میں نہ صرف کامیاب ہوں گے بلکہ آئندہ کے لئے بھی اچھا سلسلہ بن جائے گا۔ بدنظری بھی لگتی ہے، نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں۔ گھر میں اونچی آواز میں سورہ ¿ بقرہ کی تلاوت بھی ضرور لگایا کریں جن لوگوں نے اب تک نوکری میں مایوسی دیکھی ہے وہ چھوٹا موٹا اپنا کام شروع کرنے میں دلچسپی ضرور لیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
یہ ہفتہ آپ کے لئے کافی معاملات میں بہتری کا سامان لے کر آیا ہے۔ آپ عرصہ دراز سے جن مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، ان شاءاللہ اب وہ تیزی سے کم ہو سکیں گی اور ہر دن آپ کو ایک اچھی خبر سے نوازے گا مگر یہ تب ہی ممکن ہوگا جب آپ بھی سیدھے راستے پر ہوں گے۔ ابھی تو آپ کا اپنا قبلہ ہی درست معلوم نہیں ہوتا۔ ان دنوں ہو سکے تو توبہ کریں اور اپنے دل کو خاص طور پر قابو میں رکھیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کسی جگہ کوئی مسئلہ تو ہے جو آپ کی راہ میں رکاوٹ ہے، آپ اگر استخارے کی مدد لے کر چلیں گے تو کامیابی کے امکانات روشن ہیںکیونکہ اس سے آپ کو مناسب راستے کا تعین ہو جائے گا، صدقہ بھی دیں، زبان قابو میں رکھیں، اپنے دل کے معاملات اچھی طرح چیک کریں۔ فوری توبہ بے شمار مشکلات کو آپ سے دُور کر دے گی۔ اب تو آزمائشی سے وقت کا سامنا ہے سوچ کر چلیں۔