ندا یاسر کاجھوٹ آخر بے نقاب ہو گیا ۔معروف مارننگ شو ہوسٹ ندایاسر اُس وقت سے تنقید کی زد میں ہیں جب سے انہوں نے کراچی میں قتل ہونے والی مروہ کے اہلخانہ کو پروگرام میں مدعو کیا اور ان سے بے معنی سوالات کیے .

ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروا کے والدین کو بلایا اور ان سے اس واقعے کی تفصیلات بتانے کے لیے کہا جو یقینا اُن والدین کے لیے بتانا بہت مشکل تھا .

ندا یاسر نے مروہ کے والد سے متعدد بار کئی بے معنی سوالات کیے.جب کہ پروگرام میں موجود مروہ کی دادی اماں مسلسل روتی رہیں.گذشتہ روز ندا یاسر نے اس معاملے پر معذرت کی اور ساتھی ہی یہ بھی کہا کہ مروہ کے اہلخانہ نے ہم سے خود رابطہ کیا.مروہ کے والدین کو میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی اس لیے ہم نے انہیں پروگرام میں مدعو کیا. ساتھ ہی ندا یاسر نے اس بات کا بھی کریڈٹ لیا کہ ان کے پروگرام میں بعد مروہ کے قاتل پکڑے گئے.

تاہم اب مروہ کے والد نے ندا یاسر کے دعوے کی تردید کر دی ہے.ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا.ہم نے فون پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ ہمیں شو پر خود بلایا گیا تھا،جب کہ بچی کے تایا کا کہنا ہے کہ ہمارا تو کسی میڈیا والے رابطہ نہیں ہے.جب مروہ کی لاش آئی اس کے بعد سے ہی ہمارا میڈیا والوں سے رابطہ ہوا.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔