برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم مسئلے سے نجات مل جائے گی جو کام کافی دنوں سے التواءکا شکار تھا وہ بھی ہوتا ہوا محسوس ہوگا۔آپ کو روزگار کے اوپر اب خاص توجہ بھی دینا ہوگی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سر درد رہ سکتا ہے یا جسم کے کسی بھی حصے میں تکلیف آ رہی ہو گی۔ اس لئے اپنی نظر اتاریں اور آج کل ضرورت سے زیادہ اوپن بھی نہ ہوں۔ لوگ نظر لگائیں ہوئے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صدقہ دیں صحت کا بھی اور اپنے گھر والوں کا بھی۔ رزق حلال پر توجہ دیں۔ کوئی بھی کام کرنے کے لئے شاٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں۔ آج کچھ رقم ملنے کی امید ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں کسی طرح کی تبدیلی و بہتری کا امکان موجود ہے اور روزگار پر جو پریشانیاں آ رہی تھیں وہ بھی اب انشاءاللہ ختم ہونے کے عمل میں آگئی ہیں۔ حالات حق میں ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے لئے اب خود نقصان کروانے کا سبب پیدا نہ کریں۔ عقل سے کام لیں۔ جلد بازی میں اٹھایا گیا قدم پریشانی لا سکتا ہے۔ آج کا دن اپنی فوری اصلاح کا ہے جو کر دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک بڑی رکاوٹ دور ہوتے ہی آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا مگر خانگی امور میں آپ نے نہایت حکمت عملی سے چلنا ہے۔ ذرا سی لاپرواہی سے بھی کام نہیں لینا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج اللہ کے حکم سے اچھی خبر مل جانے کی امید ہے۔ جو لوگ کسی بھی پریشانی میں تھے۔ وہ نکل سکیں گے اور مالی طور پر ایک فائدہ بھی ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی پریشانی ایسی نہیں جو تنگ کر سکے۔ آپ نے بلاوجہ دماغ پر سوار کی ہوئی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کو لے کر ٹینشن میں تھے وہ اب اس سے نکل سکیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ضرورت تو پوری ہو گی مگر اب خود کو اکیلا بھی محسوس کر سکیں گے۔ کئی ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ ان میں چاہے پھر کوئی اپنا کیوں نہ ہو۔ دل کو مضبوط ضرور رکھیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو کسی بھی قسم کے ایسے کام میں مبتلا ہیں جس میں رزق حلال کے معاملے میں شک ہو۔ وہ فوراً توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کرلیں۔ آگے حالات بڑے نازک سے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ ہر کسی پر اعتبار کر لیتے ہیں۔ یہ آپ کی بُری عادت ہے۔ اس طرح تو مشکل میں پڑ جائیں گے۔ آج خصوصاً ہر کام نہایت سوچ سمجھ کر کریں۔ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نماز کی طرف توجہ دیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے سارے کام بھی ہو جائیں اور آپ مذہب سے دور بھی رہیں اللہ کو یاد بھی نہ کریں یہ نہیں ہو سکتا، آج توبہ کرکے واپسی کر لیں۔