برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آجکل صحت کے حوالے سے مشکل پیش آ رہی ہے اس کے لئے صدقہ ضروری ہے اور خود کو مصروف کریں تاکہ خانگی امور کے مسائل آپ کے سر پر سوار نہ رہیں مسئلہ تو ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت کے امور میں کچھ دشواریوں کا سامنا ہے درمیان میں کچھ لوگ صورتحال خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور یہ کسی جھگڑے کا سبب بن سکتے ہیں محتاط رہنا ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بندش جیسی صورتحال پیدا ہور رہی ہے آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے ایسے میں روحانی حل کو نکال کر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے آج صدقہ لازمی دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں تبدیلی کا امکان اولاد کے حوالے سے مناسب فیصلہ بھی ہو سکتا ہے اور خانگی امور میں کشیدگی کے بھی واضع آثار دکھائی دے رہے ہیں غصہ قابو میں رکھیں خصوصی آج۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات خراب ہو رہے ہیں اور آپ کو سخت مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے اس لئے ہر معاملے میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے سازشی لوگ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں صدقہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو دوسروں کیو جہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ان سے آج جس قدر دور ہو سکتے ہیں ہو جائیں اور اب خاموشی سے چند دن الگ ہو کر چلنے کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن لوگوں کو روز گار میں پچھلے دنوں سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے وہ اب بہتری کی جانب چل پڑے ہیں اور جو لوگ پیسوں کے انتظار میں ہیں آج خبر مل جانے کی بڑی امید ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے سے بھی اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو استخارہ کر لیں کسی جگہ کوئی بڑی گڑبڑ ہے جو آپ کو دکھائی نہیں دے رہی اس کو دور کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس شخص پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کر رہے ہیں اس نے بڑا دھوکا دینا ہے۔ماضی میں ایسا ہوتا بھی آیا ہے اور آج تو بڑی سخت وارننگ ہے اپنا بڑا ہی خیال رکھنا ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر تمام صورتحال کا اچھی رطح جائزہ لے لیں آپ کے اردگرد سازشی لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے نا جانے کیوں آپ خطرے میں نظر آتے ہیں آج بہت محتاط چلنا ہوگا صدقہ دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بار پھر صورتحال خراب ہو گئی ہے آپ کے پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے اگر آپن ے لاپرواہی کی تو مشکل ہو جائے گی کچھ معاملات تو بالکل ہاتھ سے نکلتے نظر آ رہے ہیں خیال کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو آج صبح ہی سے اپنے اہم کام میں کامیابی کی خبریں مل جائیں گی جس بھی پریشانی سے گزر رہے تھے وہ ختم ہو گی البتہ صحت کا خانہ بدستور خرابی کی طرف جا رہا ہے ادھر غور کریں۔