برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

استخارے کی مدد لے لیں تو بہتر ہے۔ ہوا میں تیر مت چلائیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آج کل دن بے حد آزمائشی چل رہے ہیں ہر وقت بُری خبر آنے کا خطرہ رہتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب راستہ تو نیا ہی اختیار کرنا ہوگا۔ پرانے پر زندگی کا سفر اب ختم ہو چکا ہے۔ زبردستی چلنا چاہیں تو آپ کی مرضی مگر آپ اب پہلے والی پوزیشن پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج مالی طور پر ایک طرف سے فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ آج ہی سے ان کا نیا سلسلہ بننا شروع ہو جائے گا، ان شاءاللہ

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

استخارے کی سخت ضرورت ہے۔ حالات بالکل بھی واضح نہیں ہیں۔ اندیشہ ہے کہ کوئی بڑی غلطی نہ ہو جائے۔ اس وقت کوئی بھی بڑا قدم نہ اٹھائیں اور صدقہ بھی لازمی دیں تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن لوگوں نے اپنے لئے مشکل سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے وہ خود کو روحانی طور پر مضبوط بھی کریں اور سب سے پہلے نماز کو پکڑیں۔ اس وقت آپ کو موبائل میں زیادہ دلچسپی نظر آتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

آپ کو ان دنوں اپنی عزت کی حفاظت کرنا بے حد ضروری ہے اور جہاں سے خطرے کی لُو آ رہی ہے جس قدر ممکن ہے۔ آپ اس سے فوری طور پر دور ہوجائیں تو اچھا رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو آج اہم کام میں بہتری اور آسانیاں ملیں گی جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی وہ رک جائے گی جو لوگ بیماری میں تھے۔ آج سے بہتری میں داخل ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی بات کو ابھی کوئی نہیں سمجھ رہا۔ وقت ضائع مت کریں اور اپنے کام میں لگ جائیں ان دنوں آپ کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کی طرف دیکھنے کا وقت ہے سنجیدہ ہوں۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے۔ میرے اللہ نے چاہا تو اس کا کوئی حل ضرور مل جائے گا اور پریشانیاں دینے والے خود اپنے مشکل میں پھنس جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

حالات کے مطابق چلیں اور روحانی حل کے ذریعے اپنی مشکلات پر قابو ڈالیں تو بہتر ہے ۔اس وقت آپ صرف فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں جو کہ وقت ضائع کرنے والی بات ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جب تک مناسب راستے کا تعین نہیں ہوگا۔ کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ آپ کو بھی اندازہ ہے کہ غلط سمت جا رہے ہیں مگر جائز طریقہ اختیار نہیں کر رہے۔ ہو سکے تو استخارہ ہی کر لیں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بار بار اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں۔ ان دنوں جس مقام پر زائچہ اور ستارے ہیں آپ کے لئے اچھی خبریں ہونی چاہیے۔ صورت حال اچھی سے بھی فائدہ نہ اٹھایا تو پھر کب اٹھائیں گے۔