برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صحت کے معاملات زیادہ مناسب نہیں ہیں آپ صدقہ جاری رکھیں اور صرف روز گار کے اوپر توجہ دیں۔ خود کو اپنے پرانے تمام معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور ہی رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

تبدیلی والا ستارہ اچھی پوزیشن پر ہے اگر آپ چاہتے ہیں تو کوشش کر کے اس کو اپنے حق میں بہتر کر سکتے ہیں۔ ان دنوں اس حوالے سے اہم کامیابیاں ملنے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو ان دنوں صرف محنت کی ضرورت ہے آپ اس وقت کو اپنے حق میں کر کے اپنے لئے مالی پریشانیاں کم کر سکےت ہیں اور جس بھی کام میں رکاوٹ ہے دور ہو سکے گی۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ ایک اچھے وقت کو ضائع کر کے فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں اس وقت آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم روز گار کے حصول کی طرف جانا چاہئے تب جا کر فائدہ حاصل ہو سکے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی کام کے سلسلے میں سفر کرنا چاہتے ہیں امید ہے کہ وہ فائدہ مند رہے گا اور کامیابی ملے گی اگر اس کو روز گار کے لئے کریں گے تو نتائج زیادہ اچھے ہوں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صدقہ دیں اور روحانی حل تلاش کریں۔ آپ کسی رجعت کا شکار ہیں جو آپ کے لئے رکاوٹوں اور معاملات کو الٹی چال کی طرف لے کر جات ےہیں اور یہ پوزیشن بنی ہوئی ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس بھی کام کو اچھی نیت سے کریں گے وہ ان شاءاللہ ہو جائے گا اور لاحق پریشانی ختم ہو سکے گی البتہ عزت بڑھانے کا ایک اچھا موقع بھی ہاتھ آسکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں وہ استخارہ ضرور کریں اور اپنے حقوق العباد کے معاملات ضرور چیک کریں تاکہ جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی اصلاح ہو سکے ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ابھی خاموشی سے چلتے رہیں تاکہ کوئی بنا بنایا کام خراب نہ ہو آپ کو مزید وقت گزارنے کی ضرورت ہے آزمائشی سا وقت ہو تو ایسے ہی گزارہ جاتا ہے خیال رکھنا ضروری ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن مسئلے میں سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا تھا اس کے حل ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے آپ جس بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ بھی ان شاءاللہ دور ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صبر سے کام لیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھ کر اپنے تمام کام کو سپرد اللہ کر دیں تاکہ اللہ جانے اور کام جانے آپ خود کو پرسکون رکھیں اس وقت ٹینشن کی بات بھی نہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورتحال آج بھی اچھی ہے آپ نے جان بوجھ کر خود کوئی مشکل سر پر سوار کی ہوئی ہے تو الگ بات ہے روز گار کی طرف دیکھیں یہ ضروری ہے فائدے اٹھانے کے دن ہیں۔