برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جب جب آپ کو اچھا وقت ملتا ہے آپ فضول کاموں مںی لگ جاتے ہیں اور ایک اہم وقت ضائع کر دیتے ہیں اب پھر قسمت ساتھ دے رہی ہے دیکھیں آپ کیا کرتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی ہمت کی داد دینی پڑے گی اتنے سخت حالات میں بھی آپ نے جیسے تیسے وقت گزارا ہے اب صورتحال آپ کے حق میں ونا شروع ہو گئی ہے ایک مرتبہ قسمت آزمائیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اچھا دن ہے بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں ان شاءاللہ آج شام ہی اچھی خبریں سن لیں گے اور جو خرابی پدیا کر رہے تھے وہ دو قدم پیچھے ہٹ جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

قدرت ساتھ دے رہی ہے آپ نے بڑا مشکل وقت گزارہ ہے اب حالات مختلف ہیں اس وقت ان شاءاللہ آپ کا ستارہ بڑا عروج حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں آپ اس پر نظر رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مشتری جب زائچے میں موجود ہو تو اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے۔ عزت دولت شہرت سب اسی دم سے ہے آپ کو آجکل صرف اپنے ماضی کو لے کر چلنا ہے اور اہم فیصلے کرنے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جس طرف سے بھی نحوست نے گھیرے میں لیا ہوا ہے وہاں سے صرف ناکامی مل رہی ہے آج کا دن آپ کی رہنمائی کا ہے صرف راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور تیسرے کلمے کا ورد کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار ہیں وہ ابھی برقرار ہیں اور کسی جانب سے فی الحال کوئی سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا آپ بس خاموشی سے اپنا کام جاری رکھیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان دنوں ستاروں کا بادشاہ مشتری زائچے میں آ گیا ہے اس سے آپ کی مشکلات بحکم اللہ کافی کمی واقع ہو گی اور جس بھی کام میں بسم اللہ کر کے ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

استخارے سے چلنے کا بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے اس کے بغیر نقصان کا اندیشہ ہے جو لوگ رسک لیں گے ان کو نقصان ہوگا۔ ابھی تو صورتحال کی ٹھیک طرح سے سمجھ ہی نہیں آ رہی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو جس انجانی سی بدش نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے اس سے نکلنے میں ابھی شاید چند دن درکار ہیں آپ اللہ کا نام لے کر اپنے کام کو جاری رکھیں مگر بے حد خاموشی سے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو کافی حد تک اندازہ بھی ہے کہ آپ کی مخالفت کون کر رہا ہے اور کون تنگ کر رہا ہے پھر بھی آپ عقل سے کام نہیں لے رہے کیوں اپنا نقصان کروانے پر تلے ہیں باز آ جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جس قدر بھی توقع ہے صدقہ ضرور دیں اور اس عمل کو چند دن جاری رکھیں کیونکہ رجعت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کام الٹے ہو رہے ہیں اور حالات خراب سے خراب۔