وزیراعظم عمران خان کا پناہ گاہ کا دورہ،مسافروں کے ساتھ کھانا بھی کھایا
اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ ، وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے مسافروں کےساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پناہ گاہ میں سہولیات اور انتظامات پر بریفنگ دی گی۔ وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں میں بہترین اور معیاری سہولیات فراہمی کی جائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پناہ گاہ میں سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مستحقین کی ضروریات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ وزیراعظم عمران خان شہریوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعظم نے مسافروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کی ۔ پناہ گاہ میں مسافر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو روٹی پیش کی گئی جووزیراعظم نے مسکراتے ہوئے قبول کی ۔