قدرت نے ہمیں ناخن عطا کئے ہیں ، یہ ناخن ہمیں جراثیم اور وائرس سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم ایک سوال دماغ میں آتا ہے کہ آخر ہاتھوں کے ناخن، پیروں کے مقابلے میں تیزی سے کیوں بڑھتے ہیں؟ اس سوال کا جواب ماہرین نے مختلف ریسرچز اور باتوں سے تلاش کیا ہے ، آئیے یہ جوابات ہماری ویب کے اس مضمون کے ذریعے آپ بھی جانئے۔ |
|
پیروں کے ناخن تک خون کی فراہمی کم: |
چونکہ ہمارے ہاتھ دل کے زیادہ قریب ہوتے ہیں تو اس خون کا بہاؤ ہاتھوں تک تیزی سے پہنچتا ہے ۔ ہاتھوں کے ناخنوں کو مناسب خون اور آکسیجن کی فراہمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی نشونما تیزی سے ہوتی ہے، جبکہ دوسری طرف پاؤں، دل سے کافی فاصلے پر ہوتے ہیں، اس لئے ان تک خون کا دورانیہ کافی سست اور ہلکا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیروں کو خون اور تازہ آکسیجن کی فراہمی کم ہوتی ہے، یوں پیروں اور ناخنوں کے نئے خلیات بننے کا عمل بھی نہیں ہو پاتا اور پاؤں کے ناخن تیزی سے نہیں بڑھ پاتے ۔ تحقیق کے مطابق خاص طور پر سردیوں کے موسم میں پیروں کے ناخنوں کی نشونما میں مزید کمی آتی ہے ، کیونکہ سردیوں کے دوران موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے بھی پیروں تک خون بہت آہستہ پہنچتا ہے۔ |
|
|
بند جوتے: |
عموماً پیروں میں تنگ جوتے پہن لئے جاتے ہیں ، آفسز جانے والے مرد حضرات شوز اور خواتین آگے سے تنگ جوتے اور سینڈلز پہنتی ہیں ، جن کی وجہ سے پیروں کی انگلیوں پر پریشر پڑتا ہے خون کا بہاؤ رُکنے لگتا ہے، جس کی وجہ سے بھی پیروں کے ناخنوں کی نشونما نہیں ہو پاتی اور وہ تیزی سے نہیں بڑھ پاتے ۔ |
|
|
غذائی اجزا کی کمی: |
جب لوگ غذائیت سے بھرپور غذائیں کھانے لگتے ہیں تو ان کے ہاتھوں کے ناخن اور بال تیزی سے بڑھتے ہیں۔ کیونکہ یہ غذائی اجزا، وٹامنز، منرلز خون کے ذریعے ناخنوں اور بالوں تک تیزی سے منتقل ہوجاتے ہیں ۔ جبکہ پیروں تک خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے تو بہت ہی کم غذائی اجزا پیروں تک پہنچ پاتے ہیں، اس لئے پیروں کے ناخنوں کو تیزی سے بڑھنے کے لئے مطلوبہ غذائیت مل نہیں پاتی اورپھر ان کی نشونما آہستہ ہوتی ہے۔ |
|
|
ہاتھ کے ناخنوں کی اوسط نشونما زیادہ: |
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قدرت کے قانون کے مطابق ہاتھوں کے ناخنوں کی نشونما ایک مہینے میں اوسطاً 0.13 انچ (3.47mm) ہوتی ہے، جبکہ دوسری طرف پیروں کے ناخنوں کی نشونما 0.06 انچ (1.62mm) فی ماہ ہوتی ہے۔ چونکہ قدرتی طور پر ہی پیروں کے ناخنوں کے بڑھنے کی رفتار سست ہوتی ہے، اس لئے وہ ہاتھوں کے ناخنوں کے مقابلے آہستہ بڑھتے ہیں۔ |
|
|
پیروں کے ناخنوں پر زیادہ چوٹ لگنا: |
عموماً چلتے ہوئے پیرکسی ناکسی چیز سے ٹکراجاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پیروں کے ناخنوں اور انگوٹھے پر چوٹ ہاتھوں کے مقابلے میں زیادہ لگتی ہے۔ اب اس چوٹ کو ٹھیک ہونے کا جو عمل ہے، اس میں وقت لگتا ہے، ساری غذائیت وغیرہ جوبہ مشکل ہی پیروں تک پہنچ پاتی ہے، وہ چوٹ ٹھیک لگنے کے عمل میں لگ جاتی ہے۔ یوں جو غذائیت پیروں کے ناخنوں کو ملنی ہوتی ہے، وہ نہیں مل پاتی اور ناخنوں کی نشونما نہیں ہو پاتی۔ |
|