کورونا ایک بار پھر بااثر ہونا شروع ہو گیا ۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہوگئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 640 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے .
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 640نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہوگئی .این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہو گئی
،اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 303 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک موت رپورٹ ہوئی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 416 ہوگئی.سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 626 ، پنجاب میں98 ہزار 368 خیبرپختونخوا 37 ہزار 317 ، اسلام آباد میں 16 ہزار
124، بلوچستان میں 14 ہزار 269 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 517 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 450 تعداد ہوگئی.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکش میں ضرور کریں ۔