پاکستان میں بڑے بوڑھوں سے لے کر بچوںتک مشہور ہونے والے ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غاز ی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر بنا کرسوشل میڈیا پر ڈال دی ۔تاریخ پر بنائی گئی
ترک ٹی وی سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اینگن التان دزیاتان اپنی اہلیہ کی چاہت میں فوٹو گرافر بن گئے اور انھوںنے اپنی اہلیہ نیسلیسا الکوکلر کی ایسی فوٹو بناکر سوشل میڈیا پر شئیر کرڈالی کہ مداحوںکا تانتا بندھ گیا .
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ترک اداکار انگین التان کی اہلیہ نیسلیسا الکوکلار نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے نیلی جینز، سفید شرٹ اور نارنجی رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں .انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انگین التان کی اہلیہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کے فوٹو گرافر کو بھی مینشن کیتصویر لینے کے لیے انگین التان کی اہلیہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا
کہ ’ایک بہترین شاٹ لینے کے لیے آپ کا شکریہ.‘انگین التان کی فوٹو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے او ر اب تک 43 ہزار سے زائد صارفین اداکار کی اہلیہ کی تصویر لائک کرچکے ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکش میں ضرور کریں ۔