لڑکی نے شادی سے انکار پر نوجوان کی ناز- یبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں
عدالت نے ملز-مہ سمیرا کو 14 روز جوڈ-یشل ریما-نڈ پر جیل بھیج دیا، تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایتکراچی ( 16 اکتوبر2020ء) لڑکی نے شادی سے انکار پر نوجوان کی ناز-یبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق کرچی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جہاں لڑکوں کوہر-اساں کرنے والی لڑکی کو پکڑا گیا۔ایف آئی اے نے ایک متاثرہ شخص کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو گر-فتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکے کا بتانا ہے کہ اس کی سابقہ گرل فرینڈ سے ان کی چھ سال سے دوستی تھی اور اس عرصے میں وہ ان کے گھر بھی جاتے رہے اور وہ دونوں واٹس ایپ کے ذیعے رابطے میں تھے۔ایک دن خاتون نے ویڈیو پر انھیں بے لباس ہونے کو کہا اور پھر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس سے وہ لاعلم تھے۔ کچھ دنوں کے بعد خاتون نے رقم کا تقاضہ کیا اور جب انھوں نے انکار کیا تو اُس نے بل-یک میلن-گ شروع کردی اور ان کی ویڈیو فیس بک پر ڈال دی۔شکایت موصول ہونے کے بعد خواتین افسر اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے نیو کراچی میں ایک مقام پر چھاپا مارا اور خاتون سے 3 موبائل فون قبضے میں لے لیے۔بعد ازاں موبائل فون کے فرانزک کے دوران ناز-یبا ویڈیوز کی موجودگی اور انہیں فیس بک پر پوسٹ کیے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ اس کے بعد خاتون کو سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گر-فتار کر لیا گیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈ-یشل مجسٹریٹ شرقی کے رو برو لڑکوں کو ہراساں اور بل-یک میل-نگ کرنے والی لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا،۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملز-مہ کے خلاف طاہر نامی شخص نے مقدمہ درج کروایا تھا،عدالت نے ملز-مہ سمیرا کو 14 روز جوڈ-یشل ریما-نڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کر کے چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ خاتون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گر-فتار خاتون ایک سکول میں پڑھاتی ہیں اور مبینہ طور پر اس سے قبل مدعی کے ایک اور قریبی رشتہ دار کو بھی اسی طرح بلی-ک می-ل اور ہراساں کرچکی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔