نواز شریف کا سیاسی جنا-زہ ہی پاکستان آئے گا ان کی سیاست نہیں آئے گی.شیخ رشید
سابق وزیراعظم کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا‘جلسے پر اربوں روپے خرچ کیئے قوم کو بتایا جائے یہ پیسہ کہاں سے آیا. وزیر ریلوے کی صحافیوں سے گفتگواسلام آباد( 7 اکتوبر ۔2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سیاسی جنازہ ہی پاکستان آئے گا ان کی سیاست نہیں آئے گی لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اعلان جنگ ہوچکا ہے اور نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا. انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہے، بھارت میں الطاف حسین کو اتنی کوریج نہیں مل رہی جتنی گزشتہ روز نواز شریف کو ملی ہے، الطاف حسین نمبر دو کا نام نواز شریف ہے‘انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے وہ بہتر کھیل رہا ہے مگر یہ لوگ اس کی جڑوں میں بیٹھ گئے ہیں.شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف صاحب بھگوڑے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ وہی کھیل کھیل رہے ہیں جو بین الاقوامی ایجنڈا ہے‘انہوں نے کہا کہ یہ وہی نواز شریف ہیں جو میمو گیٹ میں آصف زرداری کے خلاف کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے.انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے جلسے کا موازنہ 1986 کے بے نظیر کے جلسے اور عمران خان کے مینار پاکستان کے جلسے سے کیا جائے تو یہ اس کے بال برابر بھی نہیں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 1986 کے بینظیر کے جلسے سے جب ضیا الحق کی حکومت نہیں گئی اور مینار پاکستان پر عمران خان کے جلسے سے نواز شریف کی حکومت نہیں گئی تو ان کے جلسوں سے ہماری حکومت کیسے ختم ہوسکتی ہے.انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے کہ نواز شریف کی پارٹی ملک دشمن پارٹی ہے اور اس پر پابندی لگائی جاتی ہے، یہ پڑوسی ملک سے پیسے لے کر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ واضح ثبوت ہیں کہ یہ جلسہ اربوں روپے کا جلسہ ہے تاہم میں اس کے خلاف بات نہیں کرتا کیونکہ اس سے غریبوں کو ایک دو دن کے پیسے مل جاتے ہیں. شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کو اگر باہر بھیجنا ہوتا تو یہ ٹولہ کبھی اکٹھا نہیں ہوتاانہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب استنبول کے ہوٹل میں 11 بجکر 20 منٹ پر ہونے والی ملاقات سے میں واقف ہوں اور میں نے خود خاموشی اختیار کر رکھی ہے.تاہم انہوں نے اس ملاقات کے بارے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں انہوں نے اپنے سابقہ دعوے کو دہرایا کہ 31 دسمبر تک آپ کو کئی لوگ چھوڑ جائیں گے وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگنی چاہیے، نواز شریف نے اپنی سیاست کا گلا خود گھونٹا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی آرمی چیف ایسا نہیں رہا جس سے نواز شریف کی تکرار نہیں ہوئی ہو، اب یہ کھل کر سامنے آگئے ہیںانہوں نے کہا کہ ‘اگر نواز شریف غربت اور مہنگائی کے خلاف یہ سب کر رہے ہیں تو پہلے یہاں آئیں.