اب جو عمران خان آئے گا وہ اور ہو گا، بہت پیار محبت ہو گیا

اسلام آباد( ن لائن)اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس کنونشن کی تقریب جاری ہے،کنونشن میں ٹائیگر فورس کی بڑی تعداد شریک ہیں، وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر میں داخل ہوئے تو انہوں نے آستینیں چڑھا رکھی تھی،  اپوزیشن گوجرانوالہ جلسے کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ باہر بیٹھے گیدڑ نے ہمارے ملک کی فوج کیخلاف جو زبان استعمال کی ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کل جو سرکس انھوں نے دکھائی یہ سب چور اکھٹے ہو گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اب ان کے ساتھ وہ رویہ نہیں رکھا جائے گا جو پہلے تھا، اب یہ نیا عمران خان دیکھیں گے۔ ان ڈاکوں کو کوئی پروڈیکشن آرڈر نہیں دیا جائے گا۔ اب ان ڈاکووں کو کوئی وائی پی جیل نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب میں ان کو مقابلہ کر کے دکھاوں گا۔ انھوں نے کہا نواز شریف تم واپس آو تمھیں بتائیں گے تمھیں ہم کیسے رکھتے ہیں