“یہ دیکھو نوازشریف” وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ایسی تصویر دکھا دی کہ ہنسی نہ رکے

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کنونشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن جانے سے پہلے اور بعد کی تصاویر دکھادیں۔ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سکرین پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن جانے سے پہلے اور بعد کی تصاویر چلوائیں۔ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ذرا اس کی شکل دیکھیں، جب انگلینڈ جانا تھا اور پھر انگلینڈ جا کر اس کی شکل کیا بنی۔ یہ وہی انسان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شکل شیریں مزاری نے دیکھی تو بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا بہت مشکل کام ہے، میری بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے اگر میں اسے طرح سے اچھی طرح جانتا نہ ہوتا۔ یہاں موجود خواتین اپنی آنکھوں کے آنسو پونچھ لیں۔