افواج پاکستان جنگ کے لیے تیار، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت آ گیاعام طور پر آرمی چیف صرف جوانوں سے خطاب کرتے ہیں لیکن جنرل باجوہ نے دورہ مرالہ میں ٹینک اوپر کھڑے ہو کر بھارت کو پیغام دے دیا کہ پاکستان اب جنگ کے لیے تیار ہے، جنگ اچھی چیز نہیں لیکن بھارت کشمیریوں پر بہت ظلم ڈھا رہا ہے۔ اینکر عمران خان

اسلام آباد ( 23 اکتوبر2020ء) معروف اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔یہ بہت خاص علاقہ ہے۔پاک فوج کے زیر کنٹرول علاقوں کے بعد یہ علاقہ رینجرز کے علاقے میں آجاتا ہے۔ یہاں پر لائن آف کنٹرول پر تنازع رہتا ہے۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں بھارت نے جب سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا تو ان علاقوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں،اور پوری دنیا میں بھارت کا مذاق بھی بنا تھا۔آرمی چیف نے اب جن علاقوں کا دورہ کیا ہے وہ دفاعی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔اگر جنگ جیسی کوئی کیفیت ہو،بھارت آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کر دے تو ان علاقوں کی اہمیت زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر آرمی چیف جاتے ہیں اور جوانوں سے خطاب کر کے آ جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ آرمی چیف نے الگ قسم کا پیغام دیا ہے۔ بھارت تو اپنے ٹینک اتنی بلندی پر لے گیا جہاں وہ کام ہی نہیں کر سکتے۔ آرمی چیف نے اس دورے میں جھاڑیوں کے اندر چھپے ہوئے ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر خطاب کیا،ٹینک کے اوپر جھنڈا موجود تھا جب کہ ٹینک کے فرنٹ پر فور سٹار کی ایک پلیٹ لگی ہوئی تھی۔آرمی چیف نے ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر پیغام دیا ہے کیونکہ وہ ایسی جگہ پر موجود تھے جہاں سے تھوڑے فاصلے پر ٹینکوں کی جنگ ہوئی تھی اور بھارت کو خوفناک شکست ہوئی تھی۔آرمی چیف نے ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر پاک فوج کے جوانوں کو اہم پیغام دیا ہے۔آرمی چیف کا انداز بھارت کے لیے بھی کھلا پیغام تھا کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں۔میرے خیال میں وہ وقت جس کا پاکستانی لمبے عرصے سے انتظار کر رہے تھے وہ دور نہیں ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آ گیا ہے۔