صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ یورپی ممالک کی رسول اکرم ﷺ کی گستاخی اور ایک ملک کے ناظم ِ اعلی کے ساتھ نازیبا حرکات نے جمہوری نظریات کو زد پہنچائی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے آق پارٹی کے اتاترک سٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ وان ساتویں ضلعی کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے خطاب دیا۔
انہوں نے اس دوران یورپ میں بڑھنے والی اسلام دشمنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام اور ملکی لیڈر سے متعلق پراپیگنڈا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ یورپی اداروں کا اس عمل کی پشت پناہی کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں اسلام دشمنی اس تباہی کی جانب لیجائے گی۔اشتعال انگیزی کی چال میں ہر گز نہ آنے کی توضیح کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ رسول اکرم کی شان میں گستاخی تمام تر مسلمانوں اور ان کی ذات کے خلاف حرکات جمہوریہ ترکی کے شہریوں کو ہدف بناتی ہیں۔