چہرے پر موجود غیر ضروری بال جلد کی شفافیت کو ختم کردیتے ہیں چہرہ بہت بُرا لگتا ہے آج آپ کو ایسی ریمڈی بتائیں گے جس کے صرف دو بار لگانے سے غیر ضروری بال جڑ سے ختم ہوجائیں گے ۔اس ریمڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک شیشے کی صاف پیالی لیں اور آس میں ایک چمچ آٹا ڈال لیں اس کے بعد آپ نے آدھا چھوٹا چمچ پھٹکری کا ملا لیں جو کہ غیر ضروری بالوں کو روکتی ہے ۔ پھٹکری کو اچھی طرح پیس کر استعمال کرنا ہے ۔آدھا چمچ معدہ ڈال لیں معدہ غیر ضروری بالوں کو جڑوں سے ختم کرکے انکی گروتھ کو روکتا ہے ۔

اس کےبعد آپ نے عرق گلاب ڈالنا ہے ۔ اس کے بعد پھٹکری سے بنی ہیئرریمونگ کریم اب تیار ہے اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے ۔ یہ پیسٹ جہاں غیر ضروری بال ہوں وہاں لگائیں اور بیس منٹ کے بعد ہلکے ہاتھوں رگڑ کر اُتار دیں بیس منٹ تک یہ ڈرائے ہوجائیگا پھر اسکو اُتار دیں ۔سکن کو سادہ پانی سے صاف کرلیں ۔ اس ریمڈی کو ہفتے میں دو بار لازمی استعمال کرنا کچھ بار کے استعمال سے ہی آپکی جان ہمیشہ کیلئے غیر ضروری بالوں سے چھوٹ جائیگی۔

جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے پھٹکری کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو گیلا کر کے آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں کچھ دیر بعد عرق گلاب سے چہرے کو دھو لیں ،اسکے بعد موسچرائزر کا استعمال کریں۔ آہستہ آہستہ چہرے سے جھریاں غائب ہو جائیں گی ۔سر میں خشکی ہونے کی صورت میں شیمپو کے ساتھ ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر کے سر دھو لیں خشکی ختم ہو جائے گی۔پھٹکری کو خالی پیالی میں اتنا گرم کریں کہ وہ پگھل کے فوم کی شکل میں آ جائے، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ناریل کا تیل ملا کے پھٹی ایڑیوں پر لگائیں ۔ یہ نسخہ پھٹی ایڑیوں کو فوری آرام پہنچاتا ہے ۔جن افراد کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور وہ اس سے بہت پریشان ہوں، ایسے افراد صرف

نہاتے وقت پانی کی بالٹی میں پھٹکری ڈال کے اس پانی سے نہائیں پسینہ نہیں آئے گا۔نکسیر پھوٹنے کے مریض پھٹکڑی کوپانی میں حل کے کے اس کے قطرے ناک میں ٹپکائیں، جلد آرام آ جائے گا۔پھٹکری جلاکر راکھ بناکراسمیں ایک انڈہ کی سفیدی ملاکر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آجاتاہے۔ایک ماشہ پھٹکڑی کا پاؤڈر صبح و شام ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے کھانسی دور ہو تی ہی اور دمہ کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔
ایک ماشہ پھٹکڑی کو پاؤ بھر گرم پانی میں گھول کر دن میں دو بار زخموں کو دھونے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔