نئے دن کی شروعات ہو یا نئے رشتوں کی شروعات یا پھر سستی کو دور بھگانا ہو یا پھر گپ شپ کا بہانا ہو تو بس درکار ہوتی ہے ایک کپ چائے صبح شام چائے کے علاوہ دن بھر میں آفس میں کام کرنے کے بیچ نجانے کتنے کپ چائے کے گلے سے اتر جاتے ہیں چائے میں کیفین ہوتا ہے جو دماغ اور اعصابی نظام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے آپ کو الرٹ رہنے اور تھکاوٹ سے روکنے میں مدد کرتا ہے اس لئے چائے یاکافی پینے کےفورا بعد جسم میں انرجی آجاتی ہے لیکن جہاں چائے کے فائدے ہیں وہیں اس کی ابلی ہوئی چائے پتی بھی آپ کے بہت کام آسکتی ہے ہم اکثر چائے پینے کے بعد اس کی ابلی ہوئی چائے پتی کو خراب سمجھ کر پھینک دیتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ابلی ہوئی چائے پتی آپ کے کام کی چیز ہے پہلے تو چائے بنانے کے بعد بچی ہوئی چائے۔
پتی کو پھینکنے کے بجائے اسے اچھی طرح سے پانی سے صاف کرلیجئے چائے پتی کو اس طرح سے صاف کریں کہ اس میں سے چینی کا میٹھا پن نکل جائے پھر آپ اس چائے پتی کو الگ الگ کاموں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ابلی ہوئی چائے پتی کے فائدوں کے بارے میں ہر کسی کو نہیں معلوم ہوتا ۔زخموں کو بھرنے کے لئے ابلی ہوئی چائے پتی کا استعمال کیا جاسکتا ہے ابلی ہوئی چائے پتی میں ایک ایسا اینٹی بائیوٹک گن پایا جاتا ہے جو بڑے سے بڑے زخموں کو جلدی بھر دیتا ہے اور زخم جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے اس لئے چائے پتی کے پانی سے اپنے زخم کو اچھی طرح سے صاف کیجئے چائے پتی ایک طرح سے اینٹی سیپٹک کی طرح کام کرتا ہے آپ چائے پتی کا استعمال شیشے چمکانے کے لئے بھی کرسکتے ہیں ایسا کرنے کے لئے بس آپ نے چائے پتی اچھی طرح سے پانی میں ابال لینی ہے اور جو پانی بچ گیا ہے اسے چھان کر اسپرے بوتل میں ڈال کر شیشے کو صاف کریں اس طرح سے شیشہ چمکنے لگے گا ایک طرح سے اسے اسپرے کلینر کی طرح استعمال کیاجاسکتا ہے۔
جب ہمیں گھر کی صاف صفائی کرنی ہوتی ہے تو ہم سوچتے ہیں کہ ہم فرنیچر کو کیسے صاف کریں لیکن اب آپ کو فرنیچر کو صاف کرنے کی پریشانی نہیں رہے گی کیونکہ اب آپ اپنے فرنیچر کی صفائی ابلی ہوئی چائے پتی کا استعمال کرکے کرسکتے ہیں اس کے لئے آپ کو کیا کرنا ہوگا کہ ابلی ہوئی چائے پتی کو صاف پانی میں دھونے کے بعد ایک بار پھر سے پانی میں ابال لیں اور ابلی ہوئی چائے کو چھان کر اس پانی سے آپ اپنے فرنیچر کو صاف کرسکتے ہیں فرنیچر پر لگے داغ دھبے اور دھول ایک دم سے صاف ہوجائیں گے اور آپ کا فرنیچر نئے جیسا ہوجائے گا ہم سبھی کے گھر پیڑ پودے ہوتے ہیں اور چائے پتی کا استعمال فرٹیلائزر یعنی کھاد کے طور پر بھی کرسکتے ہیں پیڑ پودوں کو تیار کرنے کے لئے انہیں تھوڑے تھوڑے وقت پر کھاد پانی کی ضرورت پڑتی ہے ایسے میں ہم چائے پتی کو پودوں کے لئے کھاد کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اس کے استعمال سے پودے صحت مند رہیں گے اور جلدی گروتھ بھی کریں گے اور اس سے پیڑ پودے کافی اچھی طرح سے کھل اٹھتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین