ٹک ٹاک پر ان دنوں ’شوگرنگ‘ (Sugaring)کا ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں لوگ شوگر جیل کے ذریعے اپنے جسم، بالخصوص جسم کے نازک حصوں سے بال صاف کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں تاہم اب ایک ڈاکٹر نے اس ٹرینڈ میں ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کو متنبہ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر سٹیفنی ٹیلر نے کہا ہے کہ شوگر جیل کے ذریعے جسم کے فالو بال صاف کرنا سیلون میں ماہر بیوٹیشنز کا کام ہے۔
سٹیفنی ٹیلر کا کہنا ہے کہ ”اگر شوگر جیل سے بالوں کی صفائی میں غلطی ہو جائے تو جسم کے نازک حصوں پر زخم آ سکتے ہیں اور ان زخموں کے نشانات تادیر برقرار رہ سکتے ہیں۔جو لڑکیاں اس طریقے سے گھر میں ہی اپنی ٹانگوں، بازوﺅں اور جسم کے نازک حصوں کے بال صاف کرنے کی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کر رہی ہیں انہیں متنبہ رہنا چاہیے کہ ان کی چھوٹی سی غلطی انہیں تکلیف سے دوچار کر سکتی ہے۔“