اللہ پاک نے چاہا تو آپ جلد ہی تمام قسم کی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جس طرف سے خطرہ تھا، وہ اب ٹل چکا ہے، بحکم اللہ فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کچھ تبدیلی کے اشارے تو مل رہے ہیں۔ اب رہائش یا نوکری اس میں زیادہ امکانات دکھائی دے رہے ہیں اور جو کچھ آپ آج کل کرنے جا رہے ہیں، وہ امید ہے بہتر ہی رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اس وقت آپ کی پوزیشن کچھ بہتر محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ آپ کو گھر اور باہر ہر معاملے میں بے حد محتاط ہو کر چلنا ہوگا اور کسی کا بھی بالکل اعتبار نہیں کرنا کچھ بھی ہو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس نوعیت کے معاملات سمجھ رہے ہیں۔ ویسے نہیں ہیں۔ آپ کی سوچ جہاں پر ختم ہوتی ہے۔ مخالفین کی وہاں سے شروع ہوتی ہے۔ اس لئے آج تھوڑا بچ کر چلیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی شخص کا اعتبار کرکے اپنی رقم وہاں لگانے جا رہے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں، ان کو ابھی سوچنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت تو ٹینشن والی صورت حال ہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ستارہ کروٹ بدل رہا ہے۔ یہ کس سمت بیٹھتا ہے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس لئے کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالنا بہتر نہیں ہے جو کر رہے حیں۔ اس کو ہی خاموشی سے کرتے جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ جاری رکھیں۔ اور حسب توفیق صدقہ اور خیرات بھی لازم دیتے رہا کریں۔ اس وقت آپ ایک جگہ پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کثرت سے ذکرالٰہی لازمی کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ اب وہ ختم ہونے والی ہیں۔ ان شاءاللہ اب جلد بہت کچھ پا لیں گے۔ بس اپنوں سے کچھ کشیدگی اور غصہ دکھائی دے رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان بھی ہے اور جو سلسلہ کافی دنوں سے رکا ہوا تھا وہ اب بھی چل پڑنے کی امید روشن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ آپ جس مشکل کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے کے مواقع ملنے والے ہیں اور کچھ بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو حضرات اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بسم اللہ کریں۔ ان شاءاللہ ان کو کامیابی ملے گی اور اپنے روزگار میں سے آمدن جو بھی ہو، ڈھائی فیصد روزانہ زکوٰة نکالیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

توبہ کرکے صرف سیدھے اور صاف راستے پر چلیں۔ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے وہ ٹھیک کرتا ہے۔ آپ توکل کے ساتھ چلیں گے تو بہت کچھ بہتر ہو جائے گا۔