برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کو ایک اہم معاملے کی خبر موصول ہو سکتی ہے جس کا آپ کو کافی دنوں سے انتظار تھا اور جو لوگ صبر سے کام لے رہے ہیں۔ ان شاءاللہ وہ جلد منزل کے قریب ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو تنگ کرے آپ نے خود پریشانیوں کو اپنے سر سوار کیا ہوا ہے اور اس وقت ان سے باہر نکلیں بحکم اللہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ صرف محنت کی ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں مالی طور پر جو پریشانی کا سامنا ہے، ان شاءاللہ امید ہے کہ آپ کے لئے ضرور کوئی اچھا سبب بن جائے گا اور آپ کی ایک غیبی مدد ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ صرف روزگار کے حصول کے لئے پریشان ہیں، وہ اپنے معاملات چیک کریں۔ ان کو کسی جگہ غلطی دکھائی دی جائے گی۔ اس کے بعد اصلاح کریں تو وہ دروازہ بھی کھل جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی زندگی میں جو مشکلات کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ آپ کی اپنی پیدا کردہ ہیں اور آپ سیدھے راستے پر کیوں نہیں چل رہے۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آگے چل کر کیا ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج صورت حال میں ان شاءاللہ بہتری ملنے کا امکان ہے۔ کوئی کام رکا ہوا تھا جو اب چل نکلے گا۔ آپ کو کسی جانب سے کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی جس بھی چیز پر نظر ہے۔ وہ شائد ابھی نہ مل سکے، مگر ابھی تو صحت پر نظر رکھنے کا مشورہ ہے۔ حالات کچھ آزمائشی سے چل رہے ہیں۔ توجہ سے ضرور چلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

مستقبل کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ اللہ نے چاہا تو اس کا کوئی شاندار سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور آپ کی گھریلو زندگی بڑی تبدیلی خوشگوار حالات بنا رہی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب ہمت کرنا ہوگی۔ نکالنا ہوگاآپ کو اپنی سوچوں اور فضول کاموں سے باہر، محنت پر توجہ دینا ہوگی۔آپ کی تھوڑی سی محنت بڑے شاندار اثرات دے جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو پیسہ بلاک تھا۔ ان شاءاللہ اس کے ملنے کی امید ہے اور کسی جانب سے کوئی اہم آفر بھی آ سکتی ہے۔ ان دنوں آپ کو اپنے لئے کوئی بڑا فیصلہ بھی کرنا لازمی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ناممکن ہے جو مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں اور خاموشی سے اپنا کام کرتے جائیں۔ آپ کے لئے آنے والے دن ان شاءاللہ بڑے ہی شاندار ثابت ہوں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن افراد نے روزگار تلاش کرنا ہے وہ اب اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں، کامیابی مل جائے گی۔ ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان اور ترقی کے چانس بھی موجود ہیں۔