اسلام آباد (ویب ڈیسک) چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے، ویڈیو میں ارشد خان اپنے کیفے میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد خان کے ساتھ کیفے میں اُن کا سٹاف بھی ہے جن کے ساتھ وہ پاوری کررہے ہیں اور ارشد خان نے کہا کہ “یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے، یہ میرا سٹاف ہے، اور یہ پھر سے میں ہوں، اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arshad Khan (@arshadchaiwala.insta)

یادرہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر مبین نامی یوٹیوبر لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے۔دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ سٹارز بھی ” پاوری” کرنے لگے۔