برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

امید ہے آج اچھا دن رہے گا۔ کافی دنوں کے بعد خوشی کی خبریں آ رہی ہیں جن کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہے اور روزگار کا سلسلہ بھی بڑا شاندار ہونے کاامکان ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ جلد بازی میں خطرہ ہے اور آج تو ویسے بھی لین دین کے معاملات سے دور رہنا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس بات کو بہت بڑی سمجھ کر پریشان ہیں۔ ایسی پریشانی تو میرے اللہ کےلئے تو کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ بس صدقہ دیں اور دعا کریں کل تک سب اچھاہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ نے اپنے ہاتھوں اپنا نقصان خود کیا ہے۔ اب دوبارہ ایسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے آج ہر معاملے کو سوچ سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرنی ہے ہوسکے تو استخارے کی مدد لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے آج کوئی اہم خوشخبری ہو سکتی ہے اور اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی میرا اللہ ضرور دے گا۔ آپ بالکل بھی فکر مندنہ ہوں، سب اچھا ہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کوئی نہ کوئی بڑا اہم سلسلہ بحکم اللہ آپ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آپ جس بھی طرف کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اللہ پاک اس کو کامیاب کریں، حالات تو ہر طرح سے بہتر ہو رہے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورت حال دن بدن کئی معاملات میں تبدیلی کے اشارے دے رہی ہے۔ ممکن ہے کسی وقت بھی اس حوالے سے کوئی اچھی اور اہم خبر آ جائے۔ اس لئے خود کو اس کےلئے بالکل تیار رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنی نظر ضرور اتاریں کافی دنوں سے آپ بار بار شائد بدنظری کا شکار ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ اس وقت تو آپ کی زبان کارول سب سے اہم ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی اہم کام کے ہونے کی اطلاع مل سکتی ہے اور رکا ہوا کام بھی ان شاءاللہ اب چل سکتا ہے۔ آپ کی گھریلو زندگی میں جو کافی دنوں سے بے سکونی تھی۔اب وہ راحت میں بدلے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آجاتی ہے۔ آپ کے لئے یہ بڑی فکر والی بات ہے۔ اس لئے آپ صرف اور صرف نمازاور دعا کا سہارا ضرور لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی بھی انجان شخص پر بھروسہ نہیں کرنا۔ اپنے موبائل فون کا استعمال اگرجائز ہو تو زیادہ بہتر ہے جو لوگ دل کے ہاتھوں مجب ور ہو کر غلط کاموں میں لگے ہوئے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج انشاءاللہ کافی دنوں کے بعد آپ کو خود میں بہتری محسوس ہو سکتی ہے اورجو معاملات وجہ پریشانی بنے ہوئے تھے۔وہ بھی اب ٹھیک ہونے والی پوزیشن کی جانب جا رہے ہیں۔