برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دنوں سے جس الجھن کا شکار تھے ان شاءاللہ اب اس میں نکلنے کا سبب بن جائے گا اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا چانس ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

گھر اور وراثتی امور کے معاملات سامنے آ سکتے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے اس سلسلے میں پریشان تھے ان کے لئے خوشخبری ہے آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا جا سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی کافی دنوں سے جو خواہش رکی ہوئی تھی امید ہے کہ اس کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے اور جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج ضرورت کی ایک بڑی چیز آپ کے سامنے ہو سکتی ہے اور روز گار کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشخبری بھی ہو سکتی ہے۔ اہم فیصلہ بھی ہونے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی ایک بڑی خواہش اب اپنی منزل کے قریب ہے آپ نے پہلا کافی وقت سخت مشکل میں گزارہ ہے اب صورتحال تیزی سے آپ کے حق میں بدلتی ہوئی نظر آئی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات کافی کمزور ہیں آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالےت ہیں اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے آج آپ نے صدقہ دینا ہے اور یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیں اور چہل قدمی ضرور کیا کریں یہ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے آپ ہر چھوٹی موٹی بات کو اپنے دل پر سوار کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹنشن بڑھ جاتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی انجانی سی بد نظری کا شکار ہو سکتے ہیں اور جو رکاوٹیں آ رہی ہیں وہ شاید اسی وجہ سے ہیں آج آپ کی گھریلو زندگی میں بھی بڑا فیصلہ لینے کا وقت ہے غور کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

والدین کی صحت کا خیال رکھیں چھوٹی موٹی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں اور غصہ اپنے قابو میں رکھیں آپ کی ٹنشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے اس لئے صدقہ بھی دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنے گھر یں سورة بقرہ کی تلاوت روزانہ اونچی آواز میں لگائیں تاکہ اگر کسی چیز کا اثر بھی ہے تو وہ بھی ختم ہو سکے۔ آپ کی گھریلو زندگی میں کچھ الجھن محسوس ہو رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

رقم کی ضرورت کس کو نہیں ہوتی جتنی نصیب میں ہو گی ملکر ہی رہے گی آپ کے فضول بھاگ دوڑ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ آج خود کو سپرد اللہ کر کے تو دیکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورتحال کچھ آزمائشی سی ہے بلا وجہ کی ٹنشن بنی ہوئی ہے آپ ہو سکے تو حسب توفیق صدقہ دے دیں اور پانی نظر اتارنے کے علاوہ یا کریم یا سلام 500 بار ضرور پڑھا کریں۔