برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج کل اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے یہ خانہ بے حد کمزور محسوس ہو رہا ہے اور جو لوگ لا پرواہی کریں گے مشکل میں آنے کا خطرہ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی بات کو کوئی نہیں سمجھے گا وقت ضائع مت کریں اور خاموشی سے اپنے کام میںلگے رہیں اور اندرونی دشمنیوں سے جس قدر مکمن ہے بچ کر چلنے کی کوشش کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کا کوئی بھی رسکی قدم آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے جو قدرتی طور پر آپ کے لئے ہوگا وہی اچھا رہے گا ان دنوں صورتحال قدرے کمزور بھی جا رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکنن ہیں ہے صورتحال خاص طور پر مالی لحاظ سے بہت اچھی جا رہی ہے۔ صرف اس طرف توجہ دے کر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ان شاءاللہ۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے آپ کو کسی وعدے پر لگایا ہوا ہے ان کی باتوں میں آ کر اپنا نقصان نہ کر بیٹھیں۔ آپ ان دنوں غلط راستے پر ہیں۔ جو مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کیا چاہتے ہیں آپ کہ جو آپ کا دل کرے وہ کام ہو جائے آپ کیا ہر وقت اللہ پاک کے حکم کے مطابق چلتے ہیں ۔ کتنا اس کو یاد کرتے ہیں۔ اپنی اصلاح کریں خود بات سمجھ میں آ جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورتحال صحت کی وجہ سے خرابی ظاہر کر رہی ہے صحت میں بہتری آ گئی تو کافی مسئلے حل ہو جائیں گے۔ جو لوگ کسی خبر کے انتظار میں تھے ان شاءاللہ آج شام سن لیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

وقت تیزی سے بدل رہا ہے اور آپ کسی جانب بھی پیش قدمی کے بجائے آرام سے بیٹھے ہیں اور اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ سب کچھ چھوڑ کر روز گار پر فوری توجہ دیں۔برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں میرے خیالم یں وہ اتنی پریشان کن نہیں ہے جتنی آپ سمجھ رہے ہیں۔ اس لئے آپ فوری طور پر اس سے نکلیں اور سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کس جانب سفر کر رہے ہیں اور اس میں کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر بات سمجھ میں نہیں آ رہی تو استخارے کی مدد لے لیں مگر پھر کوئی فیصلہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج اپنوں کے درمیان اختلافات میں نمایاں کمی آئے گیا ور آج آپ کی بات دوسروں کی سمجھ میں آ جانے کی امید ہے آپ کو کسی جانب سے مالی لحاظ سے اچھی خبر مل سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی پر بھروسہ قائم رکھنا آجکل بڑا مشکل ہو جائے گا آپ کو اپنے آپ کو بچا کر چلنا ہے اندرون خانہ شدید مخالفت چل رہی ہے جو بنی بات کو بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔