برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپکو کافی کچھ سمجھ میں آ سکتا ہے پہلے کافی عرصے سے جو بات آپکی سمجھ میں نہیں آ رہی تھی اور مشکلات تنگ کر رہی تھیں۔ ان شاءاللہ اس کا ازالہ ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے بہت ہونے کی امید ہے۔ آپ تمام حالات پر گہری نظر رکھیں۔ اس میں ان شاءاللہ بہتری کا کوئی پہلو نکل ہی سکتا ہے۔ وہ بھی جلد ہی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خانگی مسائل سے اب باہر آ جائیں یہ معاملات تو چلتے ہی رہتے ہیں آپ نے اپنے روز گار کو سب سے آگے رکھنا ہے اور اس طرف آپ کی بالکل بھی توجہ نظر نہیں آتی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان دنوں آپ کو سخت مالی ٹنشن کا سامنا محسوس ہو سکتا ہے اور اس کا کوئی حل بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے میرے خیال میں اب استخارے کی ضرورت ہی رہ گئی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ آپ اپنی دینی زندگی کو بھی درست کریں اس وقت شاہد آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں۔ خوب سوچ سمجھ لیں پھر کوئی قدم اُٹھائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

وقت بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی اپٓ کیوں پریشان ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں و انشاءاللہ سب کچھ اچھا کر دے گا۔ اور ضرور نکال دے گا آپ کو ہر مشکل سے جلد ہی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا حالات میں بہتری آہستہ آہستہ ہی آئے گی آپ فوری چاہتے ہیں جو کہ خرابی پیدا کر سکتی ہے۔ اس وقت یہ قدم عقل مندی سے ہی رکھنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے اگر ہے بھی تو بد نظر ہو سکتی ہے وہ آپ کے سورة قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت سے ختم ہو جائے گی اور پھر رکاوٹیں بھی دور ہوں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو اب کافی معاملات میں تبدیلی کے اشارے موصول ہوں گے ان دنوں آپ کو خاص طور پر روز گار میں بہتری لانے کی طرف بھی سوچنا ہوگا۔ جو آپ کے حق میں جا سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کافی دنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ اب کوشش کریں اس کام میں ہاتھ ڈالنے کی جو بند تھے۔ ان شاءاللہ آپ کو اس میں کامیابی ملنے کی بری امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عشق و محبت کا خانہ شدت سے کھلا ہوا ہے آپ کو خود اس سے دور رکھنا ہوگا اور صرف روز گار یا اپنے گھر پر توجہ دینا ہو گی۔ ورنہ بد نامی و جھگڑے کا اندیشہ بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کیا چاہتے ہیں کیوں اپنے دشمن ہو رہے ہیں بار بار غلط راستے پر چلنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس طرح تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں جلد ہی۔