برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال بدستور تبدیل ہو رہی ہے اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جلد ہی اپنی بحکم اللہ تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے اور دوبارہ نئی زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس مقصد کی تلاش میں ہیں وہ جلد پورا ہونے کی امید ہے، مگر ابھی جلدبازی سے کام نہ لیں۔ آپ خود کو سپرد اللہ کر دیں وہ ہی تو ہے جو نئے راستے نکال دے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ گھریلو اور خانگی امور میں پھنسے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اب ان کی جان چھوڑ کر اپنے روزگار کی طرف بھی آئیں اور ان اچھے دنوں سے فائدہ اٹھا لیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

مالی معاملات خراب ہو گئے تو کیوں پریشان ہیں جس قدر نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ تو مل کر ہی رہے گا۔ آپ کو اب صرف اللہ کے حضور دعا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

روزگار میں بہتری کی امید ہے اور کچھ نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔ ان شاءاللہ اب حالات جلد ہی آپ کے کنٹرول میں آجائیں گے اور آپ کو مشکلات سے نکلنے میں دیر نہیں لگے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال تو لگاتار بہتر ہونے جا رہی ہے، ان شاءاللہ۔ اب محنت کی طرف آ جائیں تو بہتر ہے۔ سستی اور لاپرواہی میں اب کچھ نہیں رکھا۔ آپ کو اب اپنے لئے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

تبدیلی تو آ رہی ہے، مگر اس کی رفتار ابھی سست ہے۔ آپ ہیں کہ جلد بازی سے کام لے رہے ہیں۔ اب اس میں کچھ نہیں ہو سکتا، ماسوائے انتظار کے۔ آپ خاموشی سے چلیں ابھی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بدنظری کو ختم کرنے کے لئے سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام ضرور پڑھیں اور آج کسی اہم معاملے میں بھی پیش رفت ہونے کی امید ہے۔ جو رقم بلاک تھی مل سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ پر تھے، اب وہ اس سے بدل سکتے ہیں۔ تبدیلی بڑی تیزی سے آپ کی جانب بڑھ رہی ہے اور آج تو اس کی ابتدا ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن آپ کی مالی پوزیشن میں بحکم اللہ تعین کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پھر اس سلسلے کو پکڑ لیں اور جوں جوں آگے بڑھتے جائیں گے کامیابی ملتی جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دل کو قابو میں رکھیں، آپ کی ذرا سی غلطی گھر میں بڑے فساد پیدا کر سکتی ہے۔ اس وقت آپ آزمائشی پوزیشن پر آئے لگتے ہیں۔ اس لئے صدقے کا عمل بھی تیزی سے شروع کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو اندازے سے بالکل نہیں چلنا چاہیے۔ اور جہاں ذرا سا بھی خطرہ محسوس ہو، اس راستے سے واپسی کا پروگرام بنانا چاہیے۔ اس وقت تو اپنوں کی مخالفت بھی محسوس ہو رہی ہے۔