پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے ، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 43 منٹ پر محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 اورگہرائی 169 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔