نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے مکمل لاک ڈاؤن کی پنجاب کی تجویز مسترد کردی۔
این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں صوبہ پنجاب کی جانب سے نو شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی۔ پنجاب کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ جن شہروں میں کورونا کے کیسز کی مثبت شرح 12 فیصد سے زائد ہے وہاں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں پنجاب کی تجویز مسترد کردی گئی۔ این سی او سی نے قرار دیا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔