برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے قریبی لوگ ان دنوں آپ سے بلاوجہ ناراض ہو رہے ہیں اور آپ کو اپنے سے دور کر رہے ہیں۔ آپ بھی اب ایسا ہی کریں۔ ورنہ ان سے ہی نقصان ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی ایک رکاوٹ تو دور کسی وقت بھی ہو سکتی ہے، مگر آپ سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور خود کو خود ہی مشکل میں ڈال رہے ہیں، اپنی غلطی فوراً دور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جس طرف بھی دیکھیں سب مطلب پرست ہیں اور کوئی بھی ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔ آپ ہی ہیں جو زبردستی ان کے اندر گھس رہے ہیں۔ بہتر ہے اپنا راستہ بدل ہی لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، جن سے ان کو پہلے بھی نقصان پہنچا تھا۔ اب وہ اتنی بُری غلطی نہ کریں ورنہ اس بار خطرات بہت ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

والدین کی صحت کا خیال رکھیں اور تمام گھر والوں کے ساتھ اپنے رویے میں نرمی لائیں۔ اس وقت آپ کی ان کو ضرورت ہے اور آپ کسی اور جانب توجہ دیتے جا رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جلد ہی آپ کو ایک بڑی خبر مل سکتی ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو سکتا ہے۔ اس لئے خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور کوءی بھی شاٹ کٹ راستہ مت اپنائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورت حال ایک مرتبہ پھر آج تبدیل ہو رہی ہے۔ اس میں فائدہ آپ نے خود تلاش کرنا ہے اور مستقبل کے عماملات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں۔ خاص طور پر مالی حوالے سے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

مالی حوالے سے آپ کا مسئلہ ابھی ٹھیک نہیں ہو رہا۔ آپ جن لوگوں پر امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ بھی ابھی آپ کے کام نہیں آئے ہیں۔ ان پر بھروسہ کرنا بہتر نہیں ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی ایک پرانی کوشش ان شاءاللہ آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور اس وقت قریبی لوگ بھی آپ سے دور ہو سکتے ہیں۔ ان سے خود ہی دور رہیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کچھ اضافی بوجھ کا سامنا ہے اور گھر میں آپ کی جو پوزیشن ہے وہ بڑی خراب ہو رہی ہے۔ آپ کی مالی حیثیت جب ٹھیک ہو گی تو ان شاءاللہ پھر سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جن پر اعتبار کر رہے ہیں شائد وہ غلطی ہے۔ ابھی ان کو اچھی طرح چیک کریں۔ پھر بھروسہ کریں۔ ان دنوں آپ دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ سکون نہیں آ رہا۔ صدقہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کوئی بڑا معاملہ حل ہونے کا امکان ہے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی وہ بھی ان شاءاللہ مل جائے گی۔ توکل سے چلیں گے تو بہت کچھ حاصل کر لیں گے۔