برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صحت کا خانہ بدستور کمزور جا رہا ہے۔ آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنے کی ضرورت ہے۔ صدقہ تو دینا ہے، مگر علاج بھی ضروری ہے اور پرہیز بھی بے حد ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب راستہ صاف ہے آپ کو اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھانے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے تھوڑی سی مشکل ہے وہ بھی جلد دور ہو جانے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن افراد نے روزگار کے حوالے سے کوئی پیش قدمی کرنی ہے، وہ کر سکتے ہیں۔ اس وقت ان کو فائدہ ملے گا۔ کافی دنوں سے یہ خانہ بلاک تھا، ان شاءاللہ اب کھل جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک بڑا کام ہوتے ہوئے رک سکتا ہے، مگر فکر مند نہ ہوں اگلے چند یوم میں ہو سکتا ہے۔ آج کا دن صرف جو ملے اس کا شکر ادا کریں اور پریشان بالکل نہ ہوں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صحت کا خانہ کمزور ہے، مگر کسی بڑے نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔ البتہ بدپرہیزی معاملات خراب کر سکتی ہے۔ آپ احتیاط کریں اور دوسروں سے ابھی فاصلہ ہی رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال کے مطابق قدم اٹھائیں۔ اب مستقبل کے حوالے سے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں ، وہ اب بسمہ اللہ کر سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی ایک کوشش ان شاءاللہ کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور حکمت عملی سے چلے تو اور بھی معاملات میں حیران کن بہتری آنے کی امید ہے، صورت حال بدل رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ یا تو بدنظری کا شکار ہوتے ہیں یا پھر قدرتی کسی رکاوٹ کا جو ہر معاملے میں رکاوٹیں آ ری ہیں اور صحت کا خانہ بھی کمزوری ظاہر کر رہا ہے ، فی الحال آج صدقہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی مقدمے یا کسی انکوائری و مشکل کا شکار ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کافی اچھا اور روحانی حوالے سے بھی بہتری کا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی طرف سے مالی امداد کے منتظر تھے۔ ان شاءاللہ ان کے لئے غیبی سلسلہ بن جائے گا اور آئندہ کے حوالے سے بھی خوشخبری ملنے کا امکان واضح انداز سے موجود ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اندرون خانہ کوئی گڑ بڑ ضرور ہے، جس کی وجہ سے سخت مخالفت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ آپ آج بڑے محتاط انداز سے چلیں اور غصہ جس قدر ممکن ہو کم ہی کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا اور اہم دن ہے۔ آپ کافی دنوں سے مسلسل پریشانی میں چلے آ رہے تھے۔ آج ان شاءاللہ وہ بہتری محسوس کریں گے اور کوئی اہم مسئلہ بھی حل ہو جانے کی امید ہے۔