برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس خبر کے انتظار میں تھے۔ امید ہے کہ وہ آج کسی وقت بھی مل جائے گی اور کچھ مالی حوالے سے بھی بہتری ملنے کی امید کے ساتھ صحت میں بھی بہتری کا امکان ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے مسلسل پریشانیوں کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ وہ انشا اللہ اب اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن آپ کو بہتری کی طرف لے جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اندازے سے کام نہیں کرنا ابھی حالات بالکل بھی اس کی اجازت نہیں دے رہے جن افراد نے لاپرواہی کی ان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس وقت رسک نہ لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو روز گار کے حوالے سے جن پریشنیوں کا سامنا ہے اس کے بارے میں اب کچھ تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آج کا دن اس معاملات میں بڑا اہم ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی طرح کی بندش وغیرہ کا شکار نہیں ہیں سب قدرتی ہو رہا ہے چند دنوں کی بات ہے پھر صورتحال کنٹرول میں آ جائے گی۔ آپ کو بس صبر سے کام لے کر چلنا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد نے اپنے معاملات کو ٹھیک نہیں کیا وہ کسی بڑی مشکلم یں پھنس سکتے ہیں اور اب ایسا ہوا تو بڑی پریشنی بن سکتی ہے۔ یہ زبردست وارننگ ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب صورتحال میں نمایاں تبدیلی اور خوشگوار بہتری کے امکانات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ نے کافی سخت وقت گزارہ ہے۔ ان شاءاللہ آج سے ازالہ ہونے کا امکان ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ پرانے معاملات دوبارہ تنگ کر رہے ہیں مگر حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں۔ ان شاءاللہ جلد مشکلات سے نکلنا شروع ہونگے۔ آج اچھا دن ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مالی طور پر سخت مشکلات کا سامنا تو ہے مگر اب ایک نئے انداز سے اس کا معمول ممکن ہو سکے گا۔ آپ نے جو کھونا تھا وہ کھو دیا اب مزید نقصان کا کوئی خطرہ نہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بندش وغیرہ جیسے معاملات سے بالکل آزاد ہیں اس لئے اب محنت کی طرف توجہ دیں اور کوشش کریں کہ پرانا کام دوبارہ چل جائے۔ اس میں زیادہ بہتری ہو سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے آج سے امید ہے کہ آسانیاں محسوس کریں گے اور جو سلسلہ کبھی ٹوٹ چکا تھا۔ اب دوبارہ جڑنے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ اچھا دن رہ سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب آپ پچھلی باتوں کو چھوڑ دیں اور نئے انداز اور نئے طریقے سے زندگی کو گزارنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ اب ایک اہم سلسلہ بہت کچھ بدلنے میں مدد گار ہو سکتا ہے۔