انسانی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے مختلف علوم کا سہارا لے کر انسانی مزاج کو سمجھنے کی کوشش ہر دور میں کی ہے کبھی یہ فن چہرہ شناسی کہلایا تو کبھی ستاروں کے ذریعے اس کو جاننے کی کوشش کی گئی اسی کوشش میں نام کے اعداد کے ذریعے بھی کام لیا گیا- اس علم میں نام کے حروف کو علم الاعداد کی مدد سے جمع کیا جاتا ہے اور مزاج کے بارے میں پتہ لگایا جاتا ہے- اس علم میں سب سے زیادہ اہمیت نام کے پہلے حروف کی ہوتی ہے جو کہی بھی انسان کی فطرت اور مزاج کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے آج ہم آپ کو نام کے پہلے حروف کے حوالے سے انسانی مزاج کے بارے میں بتائيں گے- 1: ا،د،ج،ک سے شروع ہونے والے نام جن لوگوں کے نام ان حروف سے شروع ہوتے ہیں ایسے لوگ بہت محنتی اور ایماندار ہوتے ہیں ان کے دماغ میں ان کے مقاصد واضح ہوتے ہیں اور یہ منزل تک پہنچنے تک آرام سے نہیں بیٹھتے ہیں-
ان افراد کے لیے ان کا خاندان اور قریبی لوگ بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور یہ ان کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہیں بعض اوقات ان کا اتنا شدت پسند ہونا ان کے لیے مسائل کا بھی باعث بن سکتا ہے- 2: ب ، ع ، پ اور س سے شروع ہونے والے نام جن افراد کے نام ان حروف سے شروع ہوتے ہیں ایسے لوگ کسی کے سامنے بھی اپنے دل کا حال بہت مشکل سے کھولتے ہیں- اگرچہ یہ لوگ بہت حساس ہوتے ہیں اور جب بھی پیار کرتے ہیں ٹوٹ کر کرتے ہیں مگر اس کے باوجود یہ اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ پہل سامنے والے کی جانب سے ہو- یہ لوگ بہت پرسکون اور نرم طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی یہی خاصیت ان کو سب لوگوں میں مقبول بناتی ہے- یہ بہت ہمدرد طبعیت کے حامل ہوتے ہیں اور ہر کسی کی مدد کے لیے فوراً تیار ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مطلب پرست لوگ ان کی اس خوبی سے با آسانی فائدہ اٹھا لیتے ہیں- 3: ث، ل اور ن سے شروع ہونے والے نام یہ لوگ بہت زندہ دل ہوتے ہیں اور دوستوں کی محفلوں میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ان کی خوش مزاجی ہر ایک کو مسکرانے پر مجبور کر سکتی ہے یہ لوگ زندگی کے ہر ہر پل کو جینے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں- یہ ایک پرجوش محبوب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے لائف پارٹنر کے بہترین دوست بھی ہوتے ہیں ان کے لیے جذباتی تعلقات کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور یہ تعلق نبھانا بہت اچھی طرح جانتے ہیں- 4: ف ،ہ اور و سے شروع ہونے والے نام جن افراد کے نام ان حروف سے شروع ہوتے ہیں یہ لوگ فطرتا بہت مہربان ہوتے ہیں یہ لوگوں کے دکھوں کو اپنے دل میں جزب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اگرچہ یہ بہت نرم طبیعت اور حساس مزاج کے ہوتے ہیں مگر اندر سے بہت مضبوط ہوتے ہیں اور یہ مطلب پرست لوگوں کو خود کو استعمال کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیتے ہیں اپنی ذات کی عزت کو برقرار رکھنا ان کے لیۓ سب سے اہم ہوتا ہے جس پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں- 5: گ ،م ۔ ت اور ی سے شروع ہوتے والے نام یہ لوگ ہر کام کو اپنے انداز سے کرنے کےعادی ہوتے ہیں ان کے لیے دنیا میں مقام بنانا بہت اہم ہوتا ہے دوسرے لفظوں میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ان کے لیے مالی معاملات اور رتبے کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور ان کی ساری جدوجہد اسی کے گرد گھومتی ہے- ان کی زندگی جذباتیت اور عقلیت کے علیحدہ علیحدہ دائروں میں گھومتی ہے جذباتی معاملات میں یہ سب کچھ قربان کرنے پر تیار ہوتے ہیں مگر عملی پیراۓ میں یہ بالکل ایک بدلے ہوئے انسان ہوتے ہیں- 6: ر، ز سے شروع ہونے والے نام یہ لوگ نئے کام سیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے آرام سے بیٹھنا ممکن نہیں ہوتا ہے یہ سفر کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہوتے ہیں- زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو خوب انجوائے کرتے ہیں ان کے لیے ان کے دوستوں سے زیادہ اہم کچھ بھی نہیں ہوتا ہے حد سے زيادہ جذباتی ہوتے ہیں-