برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج مبارک دن لگتا ہے۔ پرانی ایک کوشش بھی کامیابی دلائے گی اور وہ لوگ بھی قریب آنے والے ہیں جن کو برسوں ہو گئے ہیں۔ آپ سے دور ہوئے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
روزگار میں کچھ بے برکتی سی ہے۔ شاہد آپ نماز سے بھی دوری اختیار کئے ہوئے ہیں اور ممکن ہے کہ کسی بات پر جھوٹ کا سہارا بھی لیتے ہوں۔ بہرحال توبہ کے ذریعے چلیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنوں اور غیروں میں کوئی فرق نہیں رہا، بلکہ اپنوں سے تو غیر بہتر کام آتے ہیں۔ آپ نے ان دنوں جو فیصلہ کرنا ہے وہ اس بات کو مدنظر رکھ کر کرنا ہے، تاکہ نقصان نہ ہو۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جب کوئی ٹھوکر لگے گی تب بات سمجھ میں آئے گی۔ کیوں اپنا قبلہ درست نہیں کرتے۔ اللہ نے عقل دی ہے اس کا استعمال کریں، اگر نقصان سے بچنا ہے تو۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات بدل رہے ہیں اور بڑی تیزی سے ایسا ہو رہا ہے۔ آج مستقبل کے حوالے سے کوئی خبر مل سکتی ہے۔ اس پر آپ نے کوئی فیصلہ کرنا ہے۔ شاہد اب اس کا وقت بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
روزگار کا خانہ بدستور بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ آپ کی لاپرواہی سے جو فائدہ ملنا ہے وہ نہیں ملے گا۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ صرف اپنے گھر اور خود کو دیکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم کام میں کامیابی ملنے کا امکان روشن ہے اور جو رکاوٹ آ رہی تھی وہ بھی دور ہو سکے گی جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار بدلنا چاہتے تھے۔ اب کوشش کر لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے مشکل پیدا نہ کریں اور جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہ کریں۔ آپ کو معلوم ہی نہیں کے کیا ہو رہا ہے۔ بس جو جیسا کہتا ہے۔ آپ ویسا کر دیتے ہیں، عقل استعمال کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے جن امور میں ماضی میں خاص طور پر مشکلات دیکھی تھیں۔ وہ اب ان شاءاللہ جلد دور ہوں گی اور آپ کی بند راہیں بھی کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔ اب آسانیاں ہوں گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اگر آپ نوکری میں تبدیلی چاہتے ہیں تو پھر کچھ ہمت کریں۔ ان شاءاللہ آپ کو اس کا رزلٹ ضرور ملے گا اور اب ویسے بھی آمدن دوگنا ہونے کا پورا امکان ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب آپ نے اپنی پوزیشن نہیں بدلنی۔ اس وقت ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ آپ خود کو سپرد اللہ کر دیں اور جو ہو رہا ہے ہونے دیں۔ آپ کو اب کوئی بھی خطرہ نہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ایک بڑی خواہش کسی وقت بھی پوری ہونے کو ہے اور جو سلسلہ کافی دنوں سے بند تھا۔ وہ بھی چل پڑنے کی امید نظر آتی ہے۔ فکر مند ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔