برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس قدر بھی پریشان ہیں ان شاءاللہ اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا اور ایک اہم ضرورت بھی پوری ہو گی بس اپنا غصہ قابو میں رکھنے کی ضرورت بھی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے موزوں وقت محسوس ہوتا ہے آپ کو اگر ایسا کوئی چانس ملے تو اس کو ضرور پکڑ لیں امید ہے کہ اس میں بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ کو پانی صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ ہے۔ کافی دنوں سے کوئی نہ کوئی حصہ درد کا شکار بھی محسوس ہو رہا ہے اور جو لوگ صدقہ دیں وہ بھی بہتری عمل ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت آپ کو جس خبر کا انتظار ہے شاید اس میں کامیابی مل سکتی ہے اور ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہونے کی امید ہے۔ تنگ کرنے والے بھاگ جائیں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جس مسئلے نے تنگ کیا ہوا ہے اس کا حل آپ کے حقوق العباد سے ہے اس کو ٹھیک کر لیں ان شاءاللہ آپ کا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا حالات آپ کے اپنے ہاتھ میں ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد کا زور گار کے حوالے سے مسئلہ ہے وہ بعد نماز مغرب صورة واقعہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔ اس سے ان کو روز گار کے حوالے سے ان شاءاللہ بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
تھوڑی سی نیت درست کرنے اور توبہ کی ضرورت ہے آپ کا مسئلہ بھی یہ ہے کہ آپ جذباتی ہو کر غلطی کر جاتے ہیں اور بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ اب اپنے حالات کو ضرور بدلیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج پھر دوبارہ پرانے معاملات سامنے آنے کا امکان ہے اور جو غلطی آپ نے نہیں کی وہ بھی آپ کے گلے پڑ سکتی ہے۔ جن افراد کے اوپر بھروسہ تھا وہ ہی دھوکا دے سکتے ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی زندگی میں اب بڑی تبدیلیوں کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔ جس بھی مسئلے وغیرہ سے دو چار تھے اب نکل جائیں گے ان شاءاللہ۔ ویسے بھی ہر شر میں خیر ہوتی ہے فکر نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اب پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے مگر اپنوں کے ساتھ دری والا سلسلہ بھی خطرات ظاہر کر رہا ہے۔ خود کو اس معاملے میں اکیلا محسوس کریں بس اللہ پر ہی توکل رکھنی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی صحت پھر خراب محسوس ہو رہی ہے گھر میں بھی لگتا ہے جیسے کوئی ٹنشن تنگ کر رہی ہے آپ اپنے معاملات اب سپرد اللہ کر دیں وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا فکر نہ کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کسی نظر بد کے اثر میں ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے شاید معاملات میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ صدقہ دیں، نظر اتاریں اور سورة قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت بھی کریں۔