برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے روحانی طور پر جس طرح بہتری آ رہی ہے۔ اس طرح دوسرے معاملات میں بھی اسی راستے سے آئے گی۔ آپ کے لئے ابھی تھوڑا انتظار کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک ضرورت کسی غیر متوقع ذریعے سے پوری ہونے کی امید ہے اور رکا ہوا ایک کام بھی گھر بیٹھے ہو جائے گا۔ یہ دن آزمائشی سے ضرور ہیں، مگر نقصان نہیں ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس انتظار میں بیٹھے ہیں۔ اس کے بارے میں کوئی اہم خبر مل سکتی ہے اور روحانی حوالے سے بھی کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ آج بڑا اہم دن ثابت ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے کسی جانب پیسوں کے بارے میں بات کی ہے۔ امید تو ہے آج ان کی ضرورت پوری ہو گی اور اولاد کے بارے میں بھی فکر مند ہونے کی اب بالکل ضرورت نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

نوکری میں کوئی خطرہ بحکم اللہ نہیں ہے جو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ عارضی ہیں، آج جو مل رہا ہے اس پر شکر ادا کریں، ابھی نقصان سے محفوظ بھی ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جہاں اور جس جگہ پر ہیں، اس میں ہی ابھی کچھ دن گزر سکتے ہیں۔ کسی بڑی تبدیلی کا امکان تو نہیں ہے۔ البتہ ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی ، ان شاءاللہ غیبی انداز سے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صدقہ ضرور دیں صحت کا خانہ کمزور محسوس ہو رہا ہے اور بار بار تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنوں کے درمیان کشیدگی سے بچ کر چلیں ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

قدرتی طور پر رکاوٹ ہے۔ بندش وغیرہ نہیں اور آپ کی دعا ہی آپ کو اس سے نکال سکتی ہے۔ آج توبہ بھی کریں اور وقتی نمازی نہ بنیں، مستقبل بن کر چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اللہ پاک کی طرف مکمل توکل اختیار کرکے چلیں۔ آپ کے تمام مسائل حل ہوں گے اور کسی قسم کی فکر نہ کریں۔ وہ ہی ہے جو پہلے بھی مشکل سے نکالتا رہا ہے اور اب بھی نکالے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صدقے کا عمل جاری رکھیں اور پرندوں کو خوراک ڈالنے کا عمل بھی شروع کریں۔ زبان قابو میں رکھیں اور چند دنوں کے لئے نہیں بلکہ مستقل طور پر خود کو بدل کر چلنا ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

نوکری وغیرہ میں ان شاءاللہ اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آپ کی ضرورت بھی ان حالات میں بھی یہاں سے ہی پوری ہو جائے گی اور دماغ کو اب آزاد کرکے توکل اختیار کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

نعیم القادر اللہ۔ یہ کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ ہر قسم کی مشکل بیماری اور آفت سے ان شاءاللہ دور رہیں گے۔ آج جو رکاوٹ ہے وہ کل تک دور ہو سکتی ہے۔