برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے کافی دنوں سے سخت مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ ان شاءاللہ ان کو اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور دماغ پر جاری بوجھ کچھ حد تک کم ہو سکتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ پریشان نہ ہوں۔میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو وہ ہر مشکل سے نکلنے کے اسباب پیدا فرما دے گا۔ یہ سب کچھ عارضی ہو رہا ہے۔ بس تھوڑے دن صبر سے کام لے لیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اس وقت کسی بھی قسم کی بندش وغیرہ کا شکار نہیں ہیں۔ سب وہم ہے اور ابھی روزگار کے حوالے سے کچھ انتظار کی ضرورت ہے، ان شاءاللہ جلد نیا سلسلہ بن جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں خود کو گرفتار سمجھ رہے ہیں۔ وہ مسئلہ کسی وقت بھی حل ہو سکتا ہے اور روزگار میں بہتری کا امکان موجود ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک پرانی خواہش اب جلد پوری ہونے والی ہے۔ اس کے اسباب ان شاءاللہ پیدا ہو چکے ہیں۔ اب صورت حال چند دنوں میں مکمل آپ کے حق میں جاتی محسوس ہوتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی کا حق نہ ماریں اور اپنے حق کو نہ چھوڑیں۔ اس وقت وراثتی امور میں کچھ سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور کچھ کشیدگی اور جھگڑے کا اندیشہ بھی ہے اپنوں کے ساتھ۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
پٹھوں کے امراض آج کل تنگ کر سکتے ہیں۔ دوائی کے ساتھ چہل قدمی سیر وغیرہ پر توجہ دیں اور دماغ سے فضول قسم کی ٹینشن وغیرہ نکال دیں۔ یہ سب سے بڑی بیماری ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ناممکن اللہ کے لئے تو کچھ نہیں ہے۔ پھر کیوں پریشان ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہے 450مرتبہ (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) کا ورد روزانہ کر لیا کریں۔ ساری پریشانیاں مشکلات بھاگ جائیں گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنوں کی طرف سے کوئی بات ایسی سامنے آنے کا امکان ہے۔ جو دل دکھا دے گی۔ آپ نے حوصلے سے کام لینا برداشت اور صبر سے وقت گزاریں، ورنہ کئی لوگوں سے جدائی پڑ سکتی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن معاملے میں دشواری ہے۔ اس کو حل ہونے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔ صبر کریں۔اب مزید کسی طرح کا نقصان نہیں ہوگا۔ ہمارا اللہ پر بھروسہ ہونا چاہیے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ وہ کچھ بھی نہیں ہے۔آپ کیوں گھبرا رہے ہیں۔ اللہ ہمارے ساتھ ہے (نعیم القادر اللہ) لکھ کر اپنے پرس میں رکھ لیں، کچھ نہ ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
پرانے بند سلسلے چلنے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ شائد اسی میں آپ کی بہتری ہے۔ ان دنوں خراب صورت حال میں بڑی تیزی سے بہتری آنے کا امکان ہے۔