برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا
آج کسی قریبی فرد کے توسط سے آپ کو طویل المدتی بنیادوں پر کسی شراکت داری کی پیشکش ہو سکتی ہے ۔اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ نئے کاروبار کا آغاز کرنے کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں۔اپنے نوجوان اہل خانہ کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں مگر اپنے آپ کو اپنے پیاروں کے ساتھ کسی قسم کی دھینگا مشتی میں مصروف کرنے سے باز رہیں اور جیسے بھی ممکن ہو اپنے بنیادی معاملات کو نمٹائیں۔یقینی طور پر آپ اپنی قدرتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اپنے آپ کو اندیشوں اور شکوک و شبہات سے بچانے کی کوشش ضرور کریں۔آپ کو اپنے خیالات کے مطابق اپنے نظریات کو عملی طور پر بروئے کار لانے کا موقع مل سکتا ہے۔
برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو کسی نئے کاروبار کو شروع کرنے کا موقع مل سکے گا۔لیکن اس میں کامیابی کے لئے آپ کو اپنے سماجی روابط بہتر بنانا ہوں گے جن کی بناء پر آپ کامیاب ہو سکیں گے لیکن دوسروں پر طنز کرنے کی عادت کو بدلنے کی کوشش بھی کرنا ہو گی۔اپنے ساتھیوں اور اپنے شریک حیات سے بہترین اور میٹھے الفاط کا چناؤ کرکے گفتگو کرنے میں ہی آپ کی بچت ہے کیونکہ اسی طرح سے ہی آپ ممکنہ جھگڑے کو ٹال سکیں گے۔شام میں کسی پرانے دوست سے ملاقات ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے آپ تازہ دم ہو سکیں گے اور یہ احساس اس وقت مزید بڑھ سکے گا جب آپ تک کوئی خوشی کی خبر پہنچ پائے گی لیکن ماضی کے احساسات کو حاوی نہ ہو نے دیں۔
برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو صبح میں ہی کسی قریبی فرد کی وجہ سے کسی کاروباری شراکت داری کی پیشکش ہو سکتی ہے جسے قبول کر کے آپ اپنے مالی حالات کو بہتر اور مضبوط کر سکتے ہیں۔ اس چیز کا فائدہ اٹھا کر آپ اپنے جذباتی مسائل کو بھی باآسانی حل کر سکیں گے۔اپنے دوستوں سے ملنے ملانے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر سکیں گے اور اس کام میں آپ کو اپنے پیاروں کی مدد اور تعاون حاصل رہے گاکیونکہ مجموعی طور پر آج کا دن کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں یا کاروباری مفادات کے حصول کے لئے قطعی طور پر موزوں نہیں ہے مگر یہ بھی ممکن ہے کہ کسی محبت کرنے والی ہستی کی وجہ سے سب کچھ چھوڑ کر کوئی سفر اختیار کرنا آپ کی مجبوری بن جائے۔
برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کی قابل قدر کاوشوں کو نہ صرف سراہا جائے گا بلکہ آپ کو خاطر خواہ مالی فائدہ بھی مل سکے گا۔آپ کو اپنی مالی حالت کے بارے میں کسی قسم کے اندیشے کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیناورنہ اپنے معمولات سے بڑھ کر اپنے فرائض کی ادائیگی بھی مشکل ہو جائے گی جبکہ آپ کا اختلاف اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ اور کسی غلط فہمی کی وجہ سے معاملہ بہت دور تک بھی جا سکتا ہے۔ اپنے اندر جنم لینے والے خدشات کے بارے مزید جاننے کی کوشش ہی آپ کو حقیقت کی راہ دکھا سکے گی۔ اپنی اندرونی کیفیات کو دوسروں سے شیئر کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کے احساسات کا مذاق اڑسکتا ہے۔
برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا
آج بہت سے افرادا آپکے قدم سے قدم ملاکر اورنئی حکمت عملی ترتیب دیکر ہی عملی کامیابی کی جانب قدم بڑھا سکیں گے جبکہ بناء کسی مشکل آپکو کامیابی کا راستہ بھی مل جائے گا ۔یقیناً یہ سب آپکے مضبوط ارادے کی وجہ سے ممکن ہو سکے گا ۔ ویسے توپنے لئے جو بھی کوئی سوچتا ہے یقینی طور پر بہتر ہی سوچتا ہے مگر آپ کچھ زیادہ ہی فکر مند ہیں لہٰذاخود کو منظم کرنے کی کوشش لازمی کریں۔آج ممکنہ طور پر کچھ دوسرے افرادآپ کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔اسلئے آپ کو بھی اسی طرح سے ہی دوسروں کے بارے میں سوچنا ہوگا لیکن کسی بھی مسئلے میں دوسروں سے بحث وتکرار نہ کریں کیونکہ اس سے ضد اور اناء پید ا ہوکر اشتعال کا باعث بن سکتی ہے۔
برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ چاہیں یا نہ چاہیں مگر پرانے خیالات سے جان چھڑانی ہو گی اس کے بعد ہی طویل المدتی منصوبے بنا کر مستقبل کومحفوظ بناسکیں گے۔جب پرانے پیارکی یادیں آپکو جذباتی کر دیں اور حالات رنجیدہ نظر آنے لگیں تب بھی کسی طرح سے بھی خود کو دل گرفتہ نہ کریں۔اگر آپ یہ توقع کر رہے ہیں کہ کوئی آپ کے مسائل کے حل میں آپ کو مددفراہم کرے گا یاآپ کیلئے معمول سے ہٹ کے کچھ بھی کرے گا تو اس خوش فہمی کو دورکرلیں۔بہت سی الجھنوں کی وجہ سے کسی ایک راہ عمل کا انتخاب کرنا آپ کے لئے مشکل ہو سکتا ہے لیکن حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں اور فوری طور پر کسی بھی معاملے میں کوئی فوری فیصلہ کرنے سے باز رہیں۔
برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہو سکتی ہے جو آپ کی مالی حالت میں استحکام لانے کے لئے کسی کاروبار میں شمولیت کی دعوت دے سکے گا جسے قبول کرکے آپ بہت ترقی کر سکتے ہیں جبکہ آپ اپنے طے شدہ سفر سے نہ صرف بہت ذیادہ لطف اندوز ہو سکیں گے بلکہ اسے مالی مفادات کا کامیاب ذریعہ بھی بنا سکیں گے۔اپنی وارداتِ قلبی کو اپنے حالات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں تاکہ دوسروں کی باتوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ پائیں۔مجموعی طور پرآپ کی ذاتی کوششوں سے ہی تناؤ ذدہ ماحول معمول کے مطابق آ سکے گا۔اپنے پیاروں سے رابطہ استوار کرنے میں ملنے والی کامیابی آپ کی خوشیوں کو بڑھا سکے گی۔
برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو سب سے پہلے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر آگے بڑہنے اوراپنی موجودہ مالی مشکلات سے نجات کیلئے عملی اقدامات کا منصوبہ بنا کر یا مضبوط ارادہ کرکے آگے بڑھتے ہیں یا اپنا طے شدہ راستہ بدل لیتے ہیں؟اس کے علاوہ اپنی زہنی الجھنوں پر قابو پانے کے علاوہ اپنے قریبی رشتہ داروں کے درمیان پیدا ہونے والیغلط فہمیوں کو سلجھانے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی کوشش سے ہی سارے معاملات سلجھ سکتے ہیں۔اگر آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں تو بن بلائے مہمانوں کی وجہ سے اس میں ترمیم کرنی ضروری ہو جائے گی ورنہ آپ کا موڈ بھی خراب ہو سکتا ہے۔
برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج ہر حال میں دنیاداری اور کاروباری کامیابیوں کے حصول میں مصروفیت کی وجہ سے اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات اور اپنے گھریلو ماحول سے کٹ جانا کوئی اچھی بات نہیں ہوگی۔آج اپنے بزرگوں سے مشاورت کرنے کے بعد ہی اپنی کامیابیوں کے لئے مچلتے جذبات کو پرسکون بنا سکیں گے۔اپنی تعلیم اور پیاربھرے معاملات کو باآسانی نمٹا سکیں گے۔اس کے علاوہ آپ خودکوآذاداورکچھ مہماتی احساسات کیساتھ کچھ کرنے کاارادہ بھی کر سکیں گے۔اپنے خوابوں کومزیدوسعت دیں انکے حصول میں جت جائیں چاہے آپکو کوئی بھی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے اگرآپ ابھی تک اکیلے ہیں توگرمجوش محبت کے دائرہ اثرمیں خودکوگھراہواپائیں گے۔
برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا
آج کسی ایک سے محبت اور دوسرے سے نفرت کرنے میں اپنے جذبات کا اس قدر کھلم کھلا استعمال نہ کریں کہ تمام حقائق اور وجوہات کو فراموش کرنا پڑے۔یہ تو آپ کی پرانی عادت ہے کہ آپ کسی کی پرواہ نہیں کرتے تو پھر کیا کیا جائے ؟آج کا سب سے اہم سوال بھی یہی ہے۔اس کے بارے میں سوچیں اور اپنے آپ سے بھی سوال کرنے کی کوشش کریں کہ کیا آپ نے کبھی کسی کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے یا آپ نے کبھی کسی پر اعتبار کیا ہے ؟یقینی طور پر آپ کا جواب اثبات میں نہ ہوگا اور نہ ہی پوری کوشش کے بعد آپ کو ایک بھی مثال ایسی نہ ملے گی جس سے آپ کے دعوے کی تصدیق ہو سکے۔
برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا
اگر آپ نے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا ارادہ کر رکھا ہے تو سمجھ لیجئے کہ آج معاون یا مددگار دن نہیں ہوگا۔اس لئے اپنے اندر کسی قسم کے توہمات اور شکوک و شبہات پیدا نہ ہونے دیں۔کسی قسم کی رقم کا حصول آسان نہ ہوگا اور آپ بھی محتاط رہیں ورنہ کسی قابونی مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں۔شام میں کچھ مہمان آپ کے ہاں وارد ہو سکتے ہیں۔آپ کے پیار محبت کے معاملات بہترین رہ سکیں گے۔یا آپ موجودہ تعلقات کو کوئی بھی نئی شکل دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں یاان میں کوئی بھی تبدیلی پیداکر کے اپنے تعلقات کومزیدمستحکم کر سکیں گے۔اگرآپ نے کسی چاہنے والے کی طلب کوسمجھ لیا تواسکافائدہ بھی اٹھاسکیں گے۔
برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ اپنی زندگی کے نئے سماجی یا پیار بھرے دائرے میں داخل ہو سکیں گے۔آج دوسروں سے باہمی ملاقات،بات چیت،سفر کی تیاری اور اپنے سے نوعمر افراد کے ساتھ معاملات کا حل تلاش کرنے کے لئے بہترین دن ہے۔آپ کسی زبردست تبدیلی کی خواہش لئے ہوئے تھے آج ایسا کر سکیں گے اور کوئی بھی نیا کام شروع کرنے میں آپ کو کامیابی مل سکے گی۔ایسے حالات میں زائد اخراجات کی جانب سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔اپنے سماجی رتبے اورمصروفیات کوبالائے طاق رکھ کراپنے ذاتی اورمحبت بھرے جذبات کے بارے میں ضرورسوچیں اورتھوڑی بہت محنت کرکے آپ وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں جوآپ چاہتے ہیں ۔