برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پریشانی سے نکلنے کے لئے دعا کے ساتھ اب کوئی بڑا فیصلہ تو کرنا ہے اس کے بغیر قدرے مشکل ہوگی اور جو لوگ جلد بازی سے قدم اٹھائیں گے ان کے لئے نقصان ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی چند دنوں تک صدقے کا عمل جاری رکھیں، تاکہ جو نحوست اور رجعت محسوس کی جا رہی ہے وہ ختم ہو سکے۔ اس وقت حالات قدرے آپ کے خلاف ہی جا رہے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بھی مسئلے کو بہت بڑا سمجھ رہے ہیں وہ میرے اللہ کی رحمت سے بڑا تو نہیں، پھر کیوں پریشان ہیں۔ زندگی میں یہ چلتا رہتا ہے۔ جلد آپ مشکل سے نکل سکتے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
سازشی لوگ ابھی بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ آیة الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر صبح و شام خود پر پھونک لیا کریں۔ ان شاءاللہ تمام قسم کی پریشانیاں دور رہیں گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کیوں دل برداشتہ ہو رہے ہیں جو وقت گزر چکا ہے اس کو یاد کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اب اللہ پاک کا نام لے کر آگے کی سوچیں، آگے سب اچھا ہی ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس مقصد کے لئے رقم درکار ہو گی، ان شاءاللہ اس کا بندوبست ہو جائے گا اور ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی۔ اس وقت حالات کمزور ضرور ہیں، مگر بُرے بالکل نہیں ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
موجودہ جگہ اور کام میں دلچسپی لیں ان شاءاللہ اسی میں برکت پیدا ہو جائے گی اور اولاد کے اوپر خاص توجہ دیں۔ وہ لگتا ہے کہ ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے بازوں پر یقین رکھیں اللہ کے بھروسے، کسی پر امید لگا کر چلیں گے تو منہ کے بل گریں گے۔ اس وقت دو کشتیوں کے سوار ہیں۔ استخارے سے مدد لے لیں تو بہتر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اپنے لئے اب کوئی بہتر آفر ملنے کی امید ہے۔ اب صورت حال مختلف ہے۔ غیر متوقع ذریعے خود ہی صورت حال کو خوبصورت انداز سے آپ کے حق میں کر دیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اولاد کا معاملات میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب صورت حال مختلف ہے۔ غیر متوقع ذریعے خود ہی صورت حال کو خوبصورت انداز سے آپ کے حق میں کر دیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں جس مسئلہ میں ہیں۔ اس سے نکلنے میں چند روز مزید درکار ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اس کو چھور کر دوسروں کاموں جن میں روزگار ضروری ہے توجہ دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج وراثت کے امور کا سلسلہ بھی چل سکتا ہے اور آپ کو اپنے حق کے لئے لڑنا بھی پڑ سکتا ہے۔ اس لئے مضبوط کریں دل کو اور غصے کے بجائے حکمت سے کام لیں۔