ہر نمکین غذا میں استعمال ہونے والا اہم جزو نمک سے متعلق مسائل سب ہی کے ساتھ پیش آتے ہیں، مگر نمک کی زیادتی کا تعلق ذائقے سے ہی نہیں بلکہ براہ راست صحت سے ہے، اس لیے کھانے میں نمک کی زیادتی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جِگر کیلئے کونسے مسالے مفید ہیں؟ لذیذ اور متوازن مسالوں کے ساتھ کھانا بنانا بھی ایک فن ہے، کھانا بنانے میں ماہر افراد ہوں یا کوئی نیا سیکھنے والا نمک کی مقدار کم یا زیادہ ہوتی ہی رہتی ہے،
کم مقدار کو بڑھانا کوئی مشکل یا نا ممکن نہیں مگر غذا میں نمک کی زیادتی کو کم کرنا ایک مشکل کام ہے۔غذا میں نمک کی زیادتی سے صرف ذائقہ ہی خراب نہیں ہوتا بلکہ ایسی غذا کھانے کے سے صحت پر بھی مضر اثرات آتے ہیں جن میں سر فہرست دل کی صحت خراب ہونا اور بلڈ پریشر کا بڑھنا شامل ہے۔کھانے میں نمک تیز ہوجانے کے نتیجے میں پریشان ہونے کے بجائے مندرجہ ذیل بتائے ہوئے گھریلو ٹوٹکوں سے کم کیا جا سکتا ہے اور غذا کو ضائع ہونے سے بچا یا جا سکتا ہے ۔ کچے آلو سے نمک میں کمی کھانے میں نمک کی زیادتی کو کم کیسے کیا جائے؟ کھانے میں نمک زیادہ ہو جانے پر ایک عدد کچے آلو کے دو ٹکڑے کر لیں، اب اس کچے آلو کو ہنڈیاں میں گھمانے کے بعد دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، 10 منٹ بعد آلو نکال لیں،
کچا آلو تمام نمک جذب کرلے گا۔ کریم کریم کے استعمال سے غذا کے ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے اور نمک بھی کم ہو جاتا ہے، تھوڑی سی مقدار میں کریم کو سالن یا جو بھی غذا متوازن کرنا چاہتے ہیں اُس میں شامل کر لیں ۔ آٹے کا پیڑا سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے تو آٹے کا چھوٹا سا پیڑا ( ایک یا دو انچ کا ) بنائیں اور سالن میں ڈال دیں، پیڑے کو دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اور پھر نکال لیں، نمک زیادہ ہے تو پیڑوں کی مقدار بڑھا سکتے ہیں، آٹے کا پیڑا نمک کو چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابلا ہوا آلو کھانے میں نمک کی زیادتی کو کم کیسے کیا جائے؟ اگر کھانا دسترخواں پر چننے میں وقت ہے اور آٹے کا پیڑا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آلو کو ابال کر استعمال کیا جا سکتا ہے، ابلا ہوا آلو بھی نمک کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایک آلو ابال لیں اور اس کے دو ٹکرے کر کے سالن میں ڈال دیں چاہیں تو آلو کو سالن میں رہنے دیں یا 10 منٹ بعد نکال دیں۔ پانی غذا میں نمک کرنے کے لیے پانی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے، بس سالن میں پانی کی کچھ مقدار کو شامل کریں، اس سے اضافی نمک کم ہوجائے گا بلکہ سالن کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔ دودھ کھانے میں نمک کی زیادتی کو کم کیسے کیا جائے؟ دودھ اور بالائی کو نمک سمیت مرچی کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ دودھ پانی سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے، دودھ سے نمک میں کمی اور سالن گاڑھا ہو جاتا ہے غذا کا ذائقہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ دہی اگر شوربے والے سالن کی جگہ خشک پکوان ہے
جیسے گوشت، مِکس سبزی یا کَٹلس وغیرہ تو اس میں دہی شامل کرنے سے نمک کی اضافی مقدار کم ہو جاتی ہے، دہی کو نمک کم کرنے کے لیے کم مقدار میں ہی شامل کرنا چاہیے، دہی کی زیادہ مقدار سالن کو کھٹا یا ذائقہ خراب کر سکتی ہے۔