برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کوئی بھی نیا کام شروع کرنا ہے تو ابھی صبر کریں۔ حالات خود بخود جب بن کر آپ کے سامنے آئیں گے تو آپ کو خبر ہو جائے گی۔ آج بس خاموشی سے کام لیں صرف۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ذہن پر کسی قسم کا بوجھ سوار ہے اور کوئی ڈر بیٹھا ہوا ہے، ان شاءاللہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ آج شام تک ہی آپ ان شاءاللہ کوئی اچھی خبر سن لیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کافی دنوں کے بعد آپ کے لئے کوئی بڑی اور اچھی خبر ہو سکتی ہے۔ اور مالی طور پر بھی فائدہ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ بس اپنوں سے اختلافات کا اندیشہ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو بھی مسئلہ یا پریشانی تنگ کر رہی تھی۔ ان شاءاللہ اب اس کے خاتمے کا وقت ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں کامیابی کے امکانات روشن بھی ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

عزت میں اصافہ متوقع ہے اور اللہ نے چاہا تو پراپرٹی کے حوالے سے خوشخبری بھی ہے۔ کوئی سردرد مسئلہ اب حل ہونے کے قریب ہے۔ آپ کو مالی مدد بھی ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال دن بدن آپ کے حق میں ہوتی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں۔ ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور آج کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

حالات میں تبدیلی کا عمل آج شام سے شروع ہو سکتا ہے۔ انتظار کریں اور اپنے معاملات کا ایک مرتبہ پھر از سر نو جائزہ لے لیں تاکہ جہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔ وہ دور ہو سکیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس بھی مشکل میں خود کو سمجھ رہے ہیں وہ کوئی مشکل نہیں ہے صرف آپ کا وہم ہے۔ ان شاءلالہ آج دوپہر کے بعد سے ملنے والی خبر ہی بہت سے مسئلے حل کرنے کا سبب ہوگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنی نظر کا اچھا استعمال کریں۔ کون کیسا ہے آپ نے دیکھنا ہے اور آزمائے ہوئے شخص کو دوبارہ آزمانے کی کوشش مت کریں۔ اس کو سمجھ لیا تو کامیاب ہو جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی انجان شخص کا اعتبر کریں گے وہ غلطی پر ہوں گے۔ اگر ایسا کرنا آپ کی مجبوری ہو تو جو کام کریں حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھ کر کریں، تاکہ اللہ پاک کی خاص مدد حاصل ہو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو اپنے لئے آج ایک آسان راستہ دکھائی دے گا جو بھی رکاوٹ ہوگی وہ خود بخود ختم ہو جائے گی۔ آج کا دن آپ کی مالی پوزیشن کو بھی ان شاءاللہ مضبوط کرے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بہتری کی جانب سفر جاری ہے جو لوگ ایمانداری سے چلیں گے وہ آج شام تک ہی اپنے لئے اچھی خوشخبری سن سکیں گے۔ آج کا دن آپ کے لئے دلی سکون کا سبب بن سکتا ہے۔