اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مبارک، بینکوں میں سرمایہ رکھ کر گھر بیٹھے سود کھانے کا زمانہ ختم کردیا، کاروبار و تجارت بھی نہال ہوگیا ، آج شرح سود مزید ایک فیصد کمی سے4 ماہ میں سوا تیرہ سے سات فیصد پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ ’’ عمران خان کو مبارک بینکوں میں سرمایہ رکھ کر گھر بیٹھے سود کھانے کا زمانہ ختم کردیا کاروبار و تجارت بھی نہال ہوگیا آج شرح سود مزید ایک فیصد کمی سے4 ماہ میں سوا تیرہ سے سات فیصد پر آگئی۔سرمایہ بینکوں سے کاروبار میں منتقل ہوگا، سودی معیشت پر کاری ضرب، پاکستان پراللہ کی رحمتیں انشاللہ ‘‘۔

ایک اور پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ’’شاید شاید اللہ کا کرم ہوا پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کچھ ٹھہراو آیا ۔20 دن میں پہلی بار 4000 سے کم مریض کورونا کنفرم!اللہ کا احسان شرح اموات اب تک 2 فیصد سے کم ہی ہے!اب احتیاط کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے!عوام ماسک نہ اتاریں بھیڑ میں نہ جائیں کورونا قا بو آ جائیگا!‘‘