جولوگ یہ چاہتے ہوں کہ میرا چہرہ خوبصورت ہو روشن ہو نورانی ہو چہرہ دیکھتے ہی اللہ یاد آگیا جس رب نے یہ خوبصورت شکل و صورت بنائی وہ ذات دل کے اندر آجائے ایسا چہرہ نورانی ہو یعنی اللہ یاد آجائے دیکھتے ہی یعنی جب بھی اس کو دیکھیں تو اللہ یاد آجائے کیونکہ حسن دینے والا خوبصورتی دینے والا نوردینے والا چہرہ کی نورانیت کو زیادہ کرنے والا اللہ ہی ہے تو اب اس کے لئے ہر بندہ آئینہ تو دیکھتا ہی ہے آئینہ دیکھتے ہی آپ نے یہ دعا پڑھنی ہے بسم اللہ ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ اور اس کے بعد ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیجئے جب بھی آئینہ دیکھیں یہ دعا اور ایک مرتبہ درود ابراہیمی ضرور پڑھ لیجئے بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ آئینہ واش روم کے اندر لگاہوتا ہے یا کسی اور ایسی ناپاک جگہ پر لگاہو تو اس جگہ پر آپ نے نہیں پڑھنا کیونکہ درود پاک پڑھنے کے لئے اور دعا پڑھنے کے لئے جس میں اللہ کا ذکر ہے
پاکیزہ جگہ پر ہی یہ ہونا چاہئے آپ کا وضو نہ ہو تو یہ کوئی بات نہیں ہے انسان کی زبان پاک ہے لیکن گندی جگہ پر کھڑے ہو کر نہیں پڑھنا چاہئے اس چیز کا خاص خیال رکھنا ہے اس کا فائدہ کیا ہوگا چہرہ نورانی ہوجائے گا بلکہ چہرے کے اوپر داغ دھبے چھائیاں ہیں مسلسل آپ پڑھتے رہیں گے تو وہ بھی ختم ہوجائیں گی اب یہ عمل یہ دعا اور درود پاک یہ نہیں کہ چند دن کریں اور چھوڑ دیں اپنی زندگی کا معمول بنا لیجئے جب بھی آئینہ دیکھیں تو یہ پڑھ لیا کریں تو پھر آپ خود اس چیز کو محسوس کریں گے کہ اللہ رب العزت نے میرے چہرے کے اوپر کتنی نورانیت عطافرمائی ہے چہرے کو کس قدر روشن اورمنور کر دیا ہے چند دنوں کے بعد ہی آپ کو اس چیز کا اندازہ ہوجائے گااور پھر آپ یہ دعا اور اس طرح درود پاک شوق سے کریں گے جب آپ کا شوق بڑھتا جائے گا
اور فائدہ بھی بڑھتا جائے گا کیونکہ جب یقین پختہ ہوتا ہے شوق قوی ہوتا ہے تو اللہ اس کے ساتھ اپنی خاص رحمت اور برکت والا معاملہ فرمادیتا ہے اس لئے ہم سب کو اللہ رب العزت آئینہ دیکھتے وقت یہ دعا اور درود ابراہیمی پڑھنے کی توفیق عطافرمائے۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین