سچ کہتے ہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہےاور کون نہیں چاہے گا کہ اس صحت اور جوانی تادیر قائم رہے ۔ ہم اپنے قارئین کو اسی حوالے سے ایک نسخہ بتانے جا رہے ہیں ۔ معروف حکیموں کے مطابق ہر تیسرے دن ہاتھوں اور پائوں کے ناخن کاٹیں چاہے
تھوڑے تھوڑے ہی کیوں نہ ہوںاور ان پر سرسوں کا تیل لگائیں۔ یادداشت، حافظہ قوی ،اعصابی کمزوری سے نجات،قبل از وقت بڑھاپا نہیں آئے گا ،گھٹنے اور جوڑ مضبوط، نظر کی کمزوری کا بہترین علاج ہے دل و دماغ پر مثبت اثرات ہوگے،جوانی بھی شاندار ہو گی اوربوڑھاپا بھی جاندارہو گ
ہاتھ ہماری شخصیت کی دلکشی میں تو خاص اہمیت رکھتے ہی ہیںتاہم امریکی ریاست اوہائیو میں واقع کلیولینڈ کلینک کے ڈاکٹر جان انتھونی کا کہنا ہے کہ ہمارے ناخنوں کی مختلف حالتیں ہمیں کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہونے کی علامات ہوتی ہیں۔ ویب سائٹ viralnova.com کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر انتھونی نے ناخنوں کی مختلف حالتوں اور جن بیماریوں سے ان کا تعلق بتایا ہے اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
زرد رنگ کے ناخن: بعض اوقات زرد رنگ کے ناخنوں کا مطلب ہے کہ آپ اینما، دل و جگر کے امراض اور غذائی کمی جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
سفید ناخن: اگر آپ گہرے کناروں والے سفید ناخن رکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جگر میں کوئی مسئلہ ہے اور یہی چیز ہیپاٹائٹس کے مرض کو جنم دے سکتی ہے
گہرے پیلے ناخن: گہرے پیلے ناخن اس بات کی نشاندہی ہے کہ آپ پھپھوندی (فنگس) کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے امراض اور شوگر بھی ہو سکتی ہے۔
کھردرے ناخن: ناخنوں کی کھردری سطح کا مطلب ہے کہ آپ کھجلی یا چنبل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
ٹوٹے ہوئے ناخن: خشک اور ٹوٹے ہوئے ناخنوں کا مطلب ہے کہ آپ غدود کے امراض کا شکار ہیں یا ہو سکتے ہیں اور یہ اس بات کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے کہ آپ پھپھوندی کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
پھولے ہوئے ناخن: پھولے ہوئے اور سرخ رنگ کے کناروں والے ناخن جلدی امراض کے جنم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ناخنوں کے نیچے گہرے رنگ کی لکیر: ناخنوںکی اس حالت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر معالج سے رجوع کیا جانا ضروری ہے کیوں ایسی صورت کا مطلب ہے کہ آپ جلد کے کینسر کا شکار بن سکتے ہیں۔
ناخنوں میں گڑھے پڑنا: اگر ناخنوں میں گڑھے پڑ جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے ناخنوں کی تہیں بننے میں بگاڑ آ رہا ہے اور یہ Psoriasisنامی بیماری لاحق ہونے کی علامت ہوتی ہے۔
ناخنوں میں عمودی ابھار بن جانا: اگر آپ کے ناخن کھردرے ہیں اور ان میں ابھاروں کی عمودی لکیریں بن گئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کوئی خطرناک بیماری لاحق ہو چکی ہے۔ ناخنوں کی یہ حالت اس صورت میں ہوتی ہے جب جسم اپنی تمام تر توانائی کسی سنجیدہ مرض کا مقابلہ کرنے میں صرف کر رہا ہوتا ہے