برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ان شاءاللہ کسی جانب سے اچھی خبر آ سکتی ہے جو آپ کی جاری پریشانی کو کم کرنے میں مدد گار ہو گی۔ اور فکر مند نہ ہوا کریں اللہ پاک سے امیدیں وابستہ رکھیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے اب جوائنٹ فیملی سے الگ رہنے کا پروگرام بنایا ہے وہ امید ہے کہ اس میں کامیاب رہیں گے اور آج کوئی اچھی خبر بحکم اللہ ملنے کا بھی پروگرام ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
فیملی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آنے کا امکان ہے خانگی معاملات میں اب کوئی نیا رخ بن سکتا ہے۔ آپ جس وجہ سے ان سے دور ہو گئے تھے اس میں اب نیا اسباب بن سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے معاملات ٹھیک کریں آپ کو معملو ہے کہ کس جگہ خرابی ہے پھر بھی اس کو نظر انداز کئے جا رہے ہیں اور اس کی وجہ سے شاید آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل پا رہا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی مسئلے کا شکار خود کو محسوس کر رہے ہیں وہ ان شاءاللہ اب حل ہونے کے قریب دکھائی دے رہا ہے۔ اس لئے اب بالکل بے فکر ہو کر صرف روزگار پر توجہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات کس روٹ جائیں گے ابھی کچھ کہنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے اس لئے کوئی بھی رسک والا کام نہ کریں۔ اس طرح ضد پر خرابی پیدا ہونے کا اندیشہ بھی رہے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان دنوں صحت کا خاص خیال رکھیں خاص طور پر شوگر کے مریض اور اچھے ڈاکٹر سے علاج کروائیں اور بد نظری کا جو خطرہ ہے اس کا صدقہ تو بنتا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات کو فی الحال راز رکھیںا ور کسی سے بھی اس کا ذکر نہ کریں جن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ان کی طرف سے بے رخی آپ کو تکلیف دے سکتی ہے۔ ان سے دور رہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کی تلاش میں ہیں جن سے ان کی زندگی کی گاڑی چلانا آسان ہو وہ امید ہے کہ ان شاءاللہ جلد اپنے لئے خوی کی خبر سن لیں گے آج اچھا دن ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روز گار کے مواقع ان شاءاللہ ملنے کی امید ہے اور جو سلسلہ کبھی رک گیا تھا اس کے بھی چلنے کے امکانات روشن ہیں۔ یہ دن مالی لحاظ سے اچھا جانے کے چانس ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دل لگی نہ کریں یہ دل کی لگی نہ بن جائے آپ جو چاہتے ہیں ابھی ایسا ہونا مشکل لگتا ہے۔ مگر امید کا دامن بھی اب ہاتھ سے نہیں چھوڑنا اللہ جو کے گا بہتر ہی ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
توکل کی شدید کمی ہونے کی وجہ سے صورتحال آپ کے حق میں نہیں رہتی اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ اچھا ہی کرے گا۔ دوسروں کے سامنے ہرگز دست سوال مت کریں۔