برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ابھی نئی صورت حال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ آپ کے لئے اچھی ثابت ہو گی، مگر اپنے غصے کو قابو میں رکھیں۔ یہ کوئی بنا بنایا کام خراب بھی کر سکتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج ان شاءاللہ اپنے لئے اچھی خبر مل سکتی ہے اور جو بات کافی دنوں سے آپ کی سمجھ میں نہیں آ رہی تھی۔ وہ بھی آ جائے گی۔ اب دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر بھی کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جب تک آپ اپنی اصلاح نہیں کر لیتے اس وقت تک کسی بھی کام میں خاص کامیابی دکھائی نہیں دیتی۔ ایک سچی توبہ اور اپنے مقصد مےں کامیابی کی سب سے بڑی علامت ہوگی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو آپ اپنی منزل کی طرف پیش قدمی شروع کر دیں گے اور راستے کی جو بھی رکاوٹیں ہیں وہ بھی دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ آج کا دن اچھا ہی رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مشکلات اب انشاءاللہ تیزی سے ختم ہوں گی۔ آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان تھے اس کا ازالہ تو جلد ہی ممکن ہوگا۔جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں وہ اس کے لئے تیار ہو جائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ناممکن آپ کے لئے ہے۔ میرے اللہ کے لئے تو نہیں ہے۔ پھر کس بات کا گھبرانہ۔ وہ جو کرے گا اچھا ہی کرے گا جو آپ کے حق میں ہوگا۔ آج شام تک کافی حد تک اندازہ ہو جائے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خاص خیال رکھیں۔ سارا دن دماغ میں فضول قسم کی باتوں کا غلبہ رہتا ہے۔ آپ کثرت سے درود شریف کا ورد کرتے رہیں اور معاملات سارے اللہ پر چھوڑ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات ضرور بدلیں گے میرے اللہ نے چاہا تو اگر نیت نیک رہی تو یہ شرط ہے۔ اور جس سے بھی بھلائی کی اس طرف سے مخالفت ہی ملی۔ آج پھر کوئی ایسا معاملہ ہو سکتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اگر ملازمت میں تو تبدیلی کے لئے تیار ہو جائیں اور اگر آپ کاروباری ہیں تو اب اللہ نے چاہا تو زبردست بہتری محسوس کریں گے اور جن رکاوٹوں کا سامنا تھا وہ دورہو سکیں گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورت حال بدستور بہتری کی جانب ہی جا رہی ہے۔ آپ کو اب فضول کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار کو دیکھنا ہوگا، ان شاءاللہ آپ بہت جلد منزل کی طرف رواں دواں ہوں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو آج بھی صدقہ دینے کا مشورہ ہے تاکہ جس بات کا خوف یا خطرہ ہے اس سے نکلا جا سکا۔ جو لوگ کسی بھی مالی پریشانی کا شکار ہیں، ابھی چند دن مزید انتظار کر لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس وقت آپ کی زندگی میں بڑے اہم فیصلوں کی اشد ضرورت ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں، استخارے کی مدد سے ڈالیں اور اپنے ہوں یا غیر ابھی کسی کا اعتبار بھی بالکل نہیں کرنا۔