وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 24 مارچ بدھ کے روز تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے جس کا محتاط جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ تمام وزرائے صحت و تعلیم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں بدھ 24 مارچ کو اجلاس ہوگا جس میں سکولوں کو مزید بند رکھنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
The third coronavirus wave is serious; requires careful review. All education/health ministers will meet Wednesday March 24 at the NCOC to take a decision regarding opening or further closure of educational institutions. Health of students, teachers/staff primary consideration
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 21, 2021
انہوں نے کہا کہ طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی صحت اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہوگا۔